مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


این ایف این کے زیر اہتمام صحافیوں کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

این ایف این کے زیر اہتمام صحافیوں کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

  Authors HumDaise View all posts Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ : انیسہ کنول

ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں صحافیوں کے لیے جدید ٹولز کا استعمال، موبائل جرنلزم وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے، جدید ٹولز اور موبائل جرنلزم سے کم وقت میں اچھا مواد ترتیب دیا جاسکتا ہے اور یہ نہ صرف مبصرین کی توجہ اپنی طرف کھینچ سکتا ہے بلکہ معاشی طور پر بھی فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے ان ٹولز کی مدد سے خبر کو کم وقت میں بہتر اور مؤثر طریقے سے پیش کیا جاسکتا ہے ان خیالات کاا ظہار معروف سینئر صحافی شیراز حسنات نے لاہور میں نجی فاؤنڈیشن (ایف این ایف) کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ بعنوان (Untangle Media Potential)میں شرکاء کو ٹریننگ دیتے ہوئے کیاجبکہ ایف این ایف کنٹری ہیڈ مس برگٹ لیم، ہیڈ آف ایڈمنسٹریشن اینڈ پروگرامز محمد انور نے فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد و سابقہ کامیابی پر روشنی ڈالی۔ تربیتی ورکشاپ میں ملک بھر سے پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے تقریبا 30صحافیوں کاشف کمبوہ، ملک عبدالعزیز، سحرش قریشی، کامران ساقی، شیراز احمد شیرازی، رانا خالد محمود گوشی، طلحہ سیف، انیسہ کنول، معصوم زہرہ، مظہر کریم ملک، مناہل سرفراز، صبا راؤ، عصمہ کنڈی، انعام احمد،ا حسان اللہ حبیب، نعیم احمد، عصمہ طارق، عمیر رانا و دیگر نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ میں شرکاء کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں صحافیوں کے لیے اس طرح کی ورکشاپ انتہائی ضروری ہیں تاکہ وہ کم وقت میں خبر کو مؤثر اور بہتر طریقے سے پیش کرسکیں صحافت ریاست نہ صرف چوتھا بلکہ اہم ستون تصور کیا جاتا ہے آج کے ڈیجیٹل دور میں صحافیوں کو جدید ٹولز کے بارے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے ورکشاپ کے آخر میں شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔

Authors

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Authors