Author HumDaise View all posts
”ہم دیس رپورٹ ”
مسیحی کیمونٹی کی نمایندہ شخصیات نے میثاق سینٹر میاں چنوں کا وزٹ کیا جس میں اقلیتوں کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جس کا عزم ائی جی پنجاب نے کیا تھا ڈی پی او خانیوال اور میثاق سینٹر کا عملہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔میثاق سینٹر کے عملہ نے بتایا ھے کہ ھم محنت اور دیانت داری سے عوام کے تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔یاد رہے میثاق سینٹر مدرجہ ذیل سہولیات اور مقاصد کے لیے قائم کیے گئے ہیں جن میں اقلیتوں کے لیے تمام پولیسنگ سروس۔ بین المذاہب ہم آہنگی مکالمہ اگاہی اور ملاقاتیں۔ استاتذہ اور کمیونٹی رہنماؤں کی تربیت ۔عام شکایات کا حل۔ قومی بیانیہ کے نفاذ کو یقینی بنانا ۔خدمت مراکز اور تحفظ مراکز پر دی جانے والی تمام سہولیات بھی میثاق سینٹر پر بھی میسر ہیں
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *