Author Hum Daise View all posts
رپورٹ: وقاص بھٹی
8فروری کو ہونے والے انتخابات میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے متعدد امیدوار جنرل نشستو ں پر بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں‘ ان میں سے کئی امیدوار ایسے ہیں جنہیں کہ سیاسی جماعتو ں کی جانب سے ٹکٹ بھی جاری کئے گئے ہیں ان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 215سے ڈاکٹر مہیش چند ملانی کو پیپلز پارٹی نے ٹکٹ جاری کیا ہے۔سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 45میں ہری رام کشورلال کو بھی پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹکٹ جاری کیا گیاہے وہ پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے سینئر ممبر بھی ہیں‘ خیبر پختوانخواہ میں صوبائی اسمبلی کی جنرل نشست کے لئے بونیر سے ڈاکٹر سویرا پرکاش پیپلز پارٹی کی امیدوار ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے سب سے اہم حلقے نارووال میں مسلم لیگ ”ن“ کے امیدوار احسن اقبال کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری سخاوت مسیح ہیں جن کا تعلق مسیحی کیمونٹی سے ہے۔پنجا ب اسمبلی کے حلقے پی پی 115میں پیپلز پارٹی کی جانب سے یعقوب نعیم گل پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں اس حلقہ میں مسیحی ووٹر کی تعداد 30ہزار کے لگ بھگ ہیں‘ جنرل نشستوں پر اسلام آباد سے عمران شہزاد سہوترہ بھی قومی اسمبلی کے لئے امیدوار ہیں اور وہ آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *