Author HumDaise View all posts
رپورٹ: عقیل پرویز
کرسچین یونین آف جرنلسٹس (سی جے اے پی) اور چرچ آف پاکستان (رائیونڈ ڈائیوسس) کے اشتراک سے لاہور میں ”ایسٹر“ ڈنر کا اہتمام کیا گیا‘ جس میں ماڈریٹر چرچ آف پاکستان بشپ آزاد مارشل‘ سابق وزیر برائے انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین‘ ممبر پنجاب اسمبلی شکیلہ آرتھر اور سونیا عاشر سمیت پاکستان بھر سے مسیحی صحافیوں اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی‘ ایسٹر ڈنر میں اظہار خیال کرتے ہوئے سی جی اے پی کے کوارڈینٹر کاشف نواب نے بتایا کہ سی جے اے پی پاکستان بھر کے مسیحی صحافیو ں کی نمائندہ تنظیم ہے جس کی لاہور‘ فیصل آبا د‘ ملتان‘ سیالکوٹ اور پشاور میں ذیلی تنظیمیں قائم کی جاچکی ہیں جبکہ باقی شہریوں میں سی جے اے پی کے ممبران موجود ہیں‘ انہو ں نے بتایا کہ اس سی جے اے پی کے پلیٹ فارم سے مسیحی صحافیوں کے لئے ایسے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں جس سے وہ صحافتی امور میں پختگی حاصل کرنے کے ساتھ مختلف پلیٹ فارمز سے منسلک ہو کر اچھا روزگار حاصل کرسکیں‘ انہوں نے چرچ آف پاکستان اور بشپ آزاد مارشل کا مسیحی صحافیوں کے لئے وسائل فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ماڈیٹر چرچ آف پاکستان بشپ آزاد مارشل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحوں کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامناہے مسیحی صحافی اگر متحد ہو کر مسیحوں کو درپیش ان مسائل اور چیلنجز بارے آواز اٹھائیں تو یہ آواز موثر ہوسکتی ہے‘ قومی سطح پر مسیحی کی شناخت کے لئے ہمارے صحافیوں کے مل کر کام کرنے سے ہمیں خوشی ہوتی ہے۔ مسیحی صحافیوں کی تربیت اور بہتری کے لئے چرچ آف پاکستان وسائل فراہم کرتا رہے گا‘ ایسٹر ڈنر سے سابق صوبائی وزیر اعجاز آگسٹین‘ ایم پی اے شکیلہ آرتھر او ر سونیا آشر نے بھی خطاب کیا
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *