مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


وعدے کا بھرم اور پاسداری کی اہمیت

وعدے  کا بھرم  اور پاسداری کی اہمیت

    Author Editor Hum Daise View all posts

 

تحریر: جیکب آفتاب
وعدہ ایسا اقرار ہے جو کسی نے کسی دوسرے شخص یا خود سے کیا ہو کہ وہ کچھ کرے گا یا نہیں کرے گا۔یہ ایک قسم کی پابندی ہے جو انسان اپنے اوپر لگاتا ہے کہ وہ کسی کا م کو پورا کرے گا۔
وعدہ کی اہمیت
وعدہ کر نا ایک اچھا عمل ہے کیونکہ یہ انسان کو اپنے کاموں کو پورا کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔جب ہم کسی وعدہ کرتے ہیں تو ہم اسے یقین دلاتے ہیں کہ ہم اپنے کا م پورا کریں گے۔
وعدہ کی اقسام
وعدے کی درج ذیل اقسام ہیں
زبانی وعدہ: ایک زبانی وعدہ اقرار ہے جو کسی نے دوسرے شخص سے کیا ہو
تحریری وعدہ : یہ ایک تحریری اقرار ہے جو کسی دوسرے شخص سے کیا ہو
خود سے وعدہ: یہ ایک اقرار ہے جو کسی نے خود سے کیا ہو کہ وہ کچھ کر ے گا یا نہیں کرے گا

وعدہ کی پابندی
وعدہ کرنا ایک اچھا عمل ہے لیکن اسے پورا کر نا بھی ضروری ہے۔جب ہم کسی سے وعدہ کرتے ہیں تو ہمیں اے پورا کرنے کو کوشش کرنی چاہیے۔اگر ہم وعدہ نہیں پورا کرتے تو یہ دوسرے شخص کے لئے مایوسی کا باعث بن سکتا ہے۔
وعدے سے متعلق مذہبی احکامات
مختلف مذاہب میں وعدے کو خاص اہمیت دی گئی ہے اسلام میں وعدہ کہ بہت اہمیت ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا کہ وعدہ کو پورا کرو (سورۃ الاسراء آیت نمبر34)اس سے پتہ چلتا ہے کہ وعدہ کرنا اور اسے پورا کرنا ایک اچھا عمل ہے
مسیحی مذہب میں بھی وعدے کو خاص اہمیت دی گئی ہے بابئل مقدس میں خدا نے انسانوں سے جو وعدے کئے ہیں ان میں سے کچھ یہ ہیں
1اپنا بوجھ خدا وند پر ڈال دے۔وہ تجھے سنبھال لے گا۔
2 وہ صادق کو کبھی جبنش نہ کھانے دے گا
3 تو مت ڈر کیونکہ میں تیرے ساتھ ہوں ہراساں نہ ہو کیونکہ میں تیرا خدا ہوں۔میں تجھے زور بخشوں گا۔یقینا تیری مدد کروں گا۔اور میں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھ سے تجھے سنبھال لوں گا
4 نا گہانی دہشت سے خوف نہ کھانا اور نہ شریروں کی ہلاقت سے جب وہ آئے۔کیونکہ خدا وند تیرا سہارا ہو گا اور تیرے پاؤں کو پھنس جانے سے محفوظ رکھے گا
5 مصبیت کے دن مجھ سے فریاد کر میں تجھے چھڑاؤنگا اور تو میرے تمجید کر گا بلکہ تو پہلے اس کی بادشاہی اور اس کی راستبازی کی تلاش کرو تو یہ سب چیزیں بھی تم کو مل جائیں گی۔
6 پس میں تم سے کہتا ہوں مانگو تو تمہیں دی جائے گا ڈھونڈو تو پاؤ گے دروازہ کھٹکھٹاؤ گے تو تمہارے واسطے کھولا جائے
7سارے دل سے خداوند پر توکل کرو اور اپنے فہم پر تکیہ نہ کر۔اپنی سب راہوں میں کو پہنچان اور وہ تیری رہنمائی کر گا
8اگر اپنے گناہوں کا اقرار کریں تو وہ ہمارے گناہوں کو معاف کرنے اور ہمیں ساری ناراستی سے پا ک کرنے میں سچا اور عادل ہے
خلاصہ
وعدہ ایک ایسا اقرار ہے جو کسی نے کسی دوسرے شخص یا خود سے کیا ہو کہ وہ کچھ کرے گا یا نہیں کرے گا۔یہ ایک قسم کی پابندی ہے جو انسان اپنے اوپر لگاتا ہے کہ وہ کسی کام کو پورا کر گا۔وعدہ کرنا ایک اچھا عمل ہے لیکن اے پورا کرنا بھی ضروری ہے۔

 

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author