مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


گلگت بلتستان اسمبلی کا پانچ سالہ دور مکمل نئے سیاسی دور کا آغاز قریب

گلگت بلتستان اسمبلی کا پانچ سالہ دور مکمل نئے سیاسی دور کا آغاز قریب

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

سرور سکندر
گلگت بلتستان اسمبلی کا پانچ سالہ دور مکمل نئے سیاسی دور کا آغاز قریب ہے
آج گلگت بلتستان کی اسمبلی نے اپنا پانچ سالہ آئینی دور مکمل کر لیا ہے اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ کی زیر صدارت اسمبلی کی آج آخری نشست ہوئی جس میں ۱۳ اہم قانون سازی پر غور کیا گیایہ اسمبلی 15 نومبر 2020کو منعقدہ عام انتخابات کے بعد قائم ہوئی تھی مگر ایک نشست (GBA-3، گلگت-III) میں امیدوار کی وفات کے باعث ووٹنگ 22نومبر کو ہوئی تھی ارکان نے 26نومبر 2020کو حلف لیا اور یہی دن ان کے سرکاری فرائض کا باقاعدہ آغاز تھا اس کے بعد خالد خرشید خان کو لیڈر آف ہاؤس منتخب کیا گیا اور وہ 1 دسمبر 2020 کو چیف منسٹر کے عہدے کا حلف اٹھانے والے پہلے رہنما بنے-اس اسمبلی میں کل 33نشستیں تھیں 24 عام نشستیں، 6خواتین کے لیے مخصوص نشستیں اور 3 ٹیکنوکریٹ اراکین سادہ اکثریت کے لیے 17 نشستیں درکار تھیں 2020کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی پارٹی بنی تھی اور اسے اتحادیوں اور آزاد ارکان کی حمایت سے حکومت بنانے میں کامیابی ہوئی تھی-تاہم پانچ سال کے دوران سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلیاں آئیں 2023 کے وسط میں PTI میں ایک فارورڈ بلاک وجود میں آیا جس نے چیف منسٹر خالد خرشید کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو جنم دیا نتیجتاً، 13 جولائی 2023کو حاجی گلبر خان کو نیا چیف منسٹر منتخب کیا گیا اور اسی دن انہوں نے حلف بھی لیا اس طرح انہوں نے باقی مدت حکومت کی قیادت کی-آج کی اس اختتامی نشست کے ساتھ گلگت بلتستان اسمبلی اپنا آئینی مینڈیٹ مکمل کرتی ہے اور خطے کو نئے سیاسی دور میں لے جانے کی تیاری ہے آنے والے دنوں میں عبوری حکومت اور نگراں انتظامات کی تشکیل پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی تاکہ آئندہ انتخابات کے لیے راہیں ہموار کی جا سکیں

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author