مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


کرسمس اور نئے سال کی عبادات کی سکیورٹی کے انتظامات حتمی شکل دے دی گئی

کرسمس اور نئے سال کی عبادات کی سکیورٹی کے انتظامات حتمی شکل دے دی گئی

Author Editor Hum Daise View all posts

رپورٹ: اعجاز بھٹی

کرسمس اور نئے سال 2026 کی عبادات کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس اجلاس کی صدارت آر پی او فیصل آباد نے کی، جس میں پولیس کے سینئر افسران سمیت چرچ کی قیادت اور نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں چرچ برادری کی طرف سے بشپ اندریاس رحمت، پادری ایمرک جوزف، فادر خالد رشید عاصی، فادر یعقوب یوسف،فادر خالد مختار اور فادر فرحان سلطان ،مختلف پیرشوں کے دیگر پادری صاحبان شامل تھے۔ اجلاس میں کرسمس اور سالِ نو کی تقریبات کے دوران عبادات، دعائیہ اجتماعات، کرسمس نائٹ سروسز اور اتوار کی مقدس عبادات کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔آر پی او اور دیگر پولیس افسران نے یقین دہانی کرائی کہ تمام چرچز اور مسیحی اداروں کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ سکیورٹی پلان پر سختی سے عمل کیا جائے گا، حساس مقامات پر خصوصی گشت اور نگرانی بڑھائی جائے گی، اور عبادات میں شریک خواتین، مردوں اور بچوں کی حفاظت اولین ترجیح ہوگی۔چرچ کی قیادت نے فیصل آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ کرسمس اور نئے سال کی تقریبات امن، ہم آہنگی اور خوشیوں کے ساتھ مکمل ہوں گی

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author