Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: اعجاز بھٹی
مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان نے عید ولادت المسیح کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں بطور مہمان خصوصی ڈی آئی جی پنجاب بلال عمر (سی پی او فیصل آباد)، بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت (بشپ آف فیصل آباد)، پیر عبد الرحمان (مرکزی چیئرمین مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان)، ایس پی، ڈی ایس پی اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران، ڈی آئی جی پنجاب بلال عمر اور بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت نے خطاب کرتے ہوئے امن و امان کے بہتر انتظامات پر زور دیا۔ ڈی آئی جی بلال عمر نے مسیحی برادری کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا ذکر کیا اور تمام مسیحیوں کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی جبکہ بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت نے مختلف مذاہب کے درمیان اتحاد و محبت کا پیغام دیا۔ پیر عبد الرحمان نے امن کمیٹی کے کردار اور بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں نے امن، رواداری اور باہمی احترام کے جذبے کو فروغ دینے پر زور دیا۔ 🎄


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *