مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


ٹک ٹاک کی دوستی تین بچوں کی جان لے گئی ‘ماں نے بچے زندہ جلا دئیے

ٹک ٹاک کی دوستی تین بچوں کی جان لے گئی ‘ماں نے بچے زندہ جلا دئیے

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ: کنزہ کنول
گجرات میں سنگدل ماں نے اپنے تین کمسن بچے قتل کردیے اور شناخت چھپانے کیلئے لاشیں جلا کر آزاد کشمیر میں دفن کردیں جبکہ پولیس نے خاتون اور اسکے دوست کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ سرائے عالمگیر میں ہوا جہاں سدرہ نامی خاتون 12 روز قبل اپنے 3 بچوں کے ساتھ اچانک غائب ہو گئی۔پولیس نے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا جس میں انکشاف ہوا کہ ملزمہ سدرہ نے اپنے دوست بابر کے ساتھ مل کر تینوں بچوں کو گلہ دبا کر قتل کیا، پھر لاشیں جلا کر آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں دفن کردیں، جنہیں دوران تفتیش برآمد کر لیا گیا۔بچوں کی عمریں دو سے سات سال کے درمیان تھیں۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کا کہنا ہے کہ اس کی آٹھ ماہ قبل آزاد کشمبر کے رہا ئشی بابر سے ٹک ٹاک کے ذریعے رابطہ ہوا تھا جو کہ دوستی میں بدل گیا وہ اب اس سے شادی کرنا چاہتی تھی جس کے لیے وہ بچوں کو لے کر آزاد کشمیر اس کے پاس چلے گئی مگر بابر نے کہا کہ وہ بچوں کو نہیں رکھ سکتا جس پر انہوں نے پلانگ کے ساتھ بچوں کو نیند کی گولیا دے کر پہلے گلا دبا کر قتل کر دیا بعد ازاں ان کی لاشوں کو جلا دیا تاکہ ثبوت نہ مل سکے پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقتول بچوں کی باقیات برآمد کر لی ہیں

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author