Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: سرور سکندر
برزل ٹاپ سے انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے، جہاں آج رات تقریباً تین بجے سنو کلیرنس آپریشن کے دوران برفانی تودہ گرنے سے ایک آرمی آفیسر، ایک فوجی جوان اور ایک سول آپریٹر شہید ہو گئے-استور سے موصول ہونی والی اطلاعات کے مطابق حادثہ برزل ٹاپ کے گلتری موڑ کے قریب اس وقت پیش آیا جب سیکیورٹی فورسز سڑک کو آمدورفت کے لیے بحال کرنے کی غرض سے سنو کلیرنس کی کارروائی میں مصروف تھیں۔ اچانک شدید برفانی تودہ گرنے کے باعث آپریشن میں شامل عملہ اس کی زد میں آ گیا-واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، تاہم تینوں افراد جانبر نہ ہو سکے اور موقع پر ہی شہید ہو گئے-برزل ٹاپ سطح سمندر سے تقریباً 14 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے جو سال کے بیشتر حصے میں شدید برفباری کے باعث برف سے ڈھکا رہتا ہے۔ یہ حساس پہاڑی درہ ضلع استور میں واقع ہے اور لائن آف کنٹرول کے قریب ہونے کے باعث اس کی اسٹریٹیجک اہمیت بھی ہے-علاقے میں شدید موسم اور مسلسل برفباری کے باعث سنو کلیرنس آپریشن انتہائی خطرناک ثابت ہو رہا ہے متعلقہ حکام کے مطابق حالات کا جائزہ لینے کے بعد مزید کارروائی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *