Author Editor Hum Daise View all posts
شیریں کریم سے
گلگت بلتستان میں خودکشیوں کا تشویشناک سلسلہ سال 2025 میں بھی نہ رک سکا، جہاں سال بھر کے دوران 40 افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق، سال 2025 میں گلگت بلتستان بھر میں 23 مردوں اور 17 خواتین نے خودکشی کی۔
ضلع وار اعداد و شمار کے مطابق، حسبِ سابق سب سے زیادہ خودکشی کے واقعات ضلع غذر میں رپورٹ ہوئے، جہاں 23 افراد نے اپنی جان خود لے لی۔ گلگت میں 9 خودکشیوں کے کیسز سامنے آئے، جبکہ سکردو اور شگر میں 3، 3 واقعات رپورٹ ہوئے۔ ہنزہ میں 2 خودکشی کے کیسز درج کیے گئے۔
ادھر گزشتہ برس 2024 کے اعداد و شمار کے مطابق، گلگت بلتستان میں مجموعی طور پر 46 افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، جن میں 27 مرد اور 19 خواتین شامل تھیں۔ ضلع وار تفصیلات کے مطابق گلگت سے 6 مرد اور 3 خواتین، دیامر سے 2 مرد، سکردو سے 2 مرد اور ایک خاتون، غذر سے 13 مرد اور 13 خواتین، گانچھے سے ایک خاتون، ہنزہ سے 3 مرد اور ایک خاتون جبکہ نگر سے ایک مرد نے خودکشی کی۔
اس سے قبل، 2023 میں بھی 47 افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا، جن میں 28 مرد اور 19 خواتین شامل تھیں۔ ضلع وار تفصیلات کے مطابق سال 2023 میں گلگت سے 8 مرد اور 3 خواتین، دیامر سے 3 مرد، سکردو سے 2 مرد اور ایک خاتون، غذر سے 10 مرد اور 5 خواتین، گانچھے سے ایک مرد اور 5 خواتین، استور سے 2 خواتین، ہنزہ سے 2 مرد اور 3 خواتین، جبکہ شگر سے 2 مرد نے خودکشی کی۔
دوسری جانب، 2025 میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات بھی تشویشناک رہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق، گزشتہ سال گلگت بلتستان میں غیرت کے نام پر 13 افراد کو قتل کیا گیا۔ ان میں ضلع دیامر میں 10 افراد شامل ہیں، جن میں 7 خواتین اور 3 مردوں کو قتل کیا گیا، جبکہ گلگت میں غیرت کے نام پر 2 مردوں اور ایک خاتون کو قتل کیے جانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *