مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


امریکہ کی جانب سے سخت پابندیاں ‘ پاکستانی امیگرنٹ ویزہ حاصل نہیں کر سکیں گے ‘ پراسس روک دیا گیا

امریکہ کی جانب سے سخت پابندیاں ‘ پاکستانی امیگرنٹ ویزہ حاصل نہیں کر سکیں گے ‘ پراسس روک دیا گیا

    Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ : انیسہ کنول
امریکہ نے ویزوں کے حوالے سے پاکستان سمیت دینا کے 75 ممالک پر مزید سخت پابندیاں عاید کردی ہیں جن کے باعث پاکستانی شہری اب امریکہ کا امیگرنٹ وزیزہ حاصل نہیں کر سکیں گے -بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ’امریکی محکمہ خارجہ ان 75 ممالک سے آنے والے تارکینِ وطن کے امیگرنٹ ویزوں کی پراسیسنگ روک رہا ہے، جن کے شہری ناقابلِ قبول حد تک امریکی عوام کی ویلفیئر کے لیے کیے گئے اقدامات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا تھا کہ ’یہ پابندی اُس وقت تک برقرار رہے گی جب تک امریکہ یہ یقینی نہ بنا لے کہ نئے آنے والے تارکینِ وطن امریکی عوام کے وسائل پر بوجھ نہیں بنیں گے-امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق س اقدام سے درجنوں ممالک، جن میں صومالیہ، ہیٹی، ایران اور اریٹیریا بھی شامل ہیں، متاثر ہوں گے، جن سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن پر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ اکثر امریکہ پہنچتے ہی ’سرکاری امداد کے محتاج بن جاتے ہیں ‘ہم یہ یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ امریکی عوام کی سخاوت کا اب مزید غلط استعمال نہ ہو سکے’ امریکہ کی جانب سے لگاِئی جانے والی حالیہ پابندیوں کی وجہ سے پاکستانیوں میں شدید تشویش پائی جا رہی امریکہ محکہ داخلہ کے مطابق نئی پابندیوں کا اطلاق 21 جنوری سے ہوگا تاحال امیگرنٹ ویزو ں کے لیے جمع کروائی گیی تمام درخواستوں پر پراسس روک دیا گیا ہے

 

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author