مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


پاکستانی اقلیتوں کا سیاسی قتل۔۔۔۔ اب مزید نہیں !

پاکستانی اقلیتوں کا سیاسی قتل۔۔۔۔ اب مزید نہیں !

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

تحریر:سلیمان سلیم پڑھیار

یہ ملک ہمیں ووٹ ڈالنے کا حق تو دیتا ہے ایکٹ کے تحت ہمارے جمہوری اختیار کو تسلیم بھی کرتا ہے مگر عملی میدان میں اقلیتوں کو سلیکشن سسٹم کی بیڑیوں میں جکڑ دیا جاتا ہے۔یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں اکثریت کے ووٹ مقدس اور اقلیت کا ووٹ محض ایک دکھاوا بن کر رہ جائے؟ہم سے ہمارے نمائندے چھین لیے گئے اور ہماری جگہ ایسے کٹھ پتلی مسلط کر دی گئی جو آواز بھی اٹھا نہیں سکتی اور اگر اٹھائے تو دبائی جاتی ہے۔یہ ظلم نہیں تو اور کیا ہے کہ ہر مردم شماری میں ہمیں کم شمار کیا جائے تعلیم میں کوٹا ناانصافی کا شکار ہو روزگار میں حق چھینا جائے اور ایوانوں میں ہماری کرسی کسی اور کی مرضی سے بھری جائے؟
اقلیتوں کی آواز کو دبانے کے لیے سلیکشن سسٹم ایک ایسا ہتھیار بنا دیا گیا ہے جو ہماری سیاسی قوت کو چیر پھاڑ کر رکھ دیتا ہے۔ایوانِ بالا میں بیٹھے ہوئے یہ ’نمائندے‘ نہ عوام کا دکھ جانتے ہیں نہ عوام کی نبض پہچانتے ہیں۔
یہ لوگ نہ بول سکتے ہیں نہ لڑ سکتے ہیں نہ اختیار رکھتے ہیں—صرف تصویریں کھینچوانے اور حاضری لگوانے تک محدود کر دیئے گئے ہیں۔
ہماری اکثریت نے تو ووٹ کی طاقت سے اپنے مستقبل چن لیے—لیکن اقلیتوں کا کل آج بھی کسی اور کی انگلی کے اشارے پر لٹک رہا ہے۔
یہ سلیکشن سسٹم ہماری سیاسی بقا کو چاٹنے والی دیمک ہے۔
یہ ہمارے حقِ نمائندگی پر ڈاکہ ہے۔
یہ اقلیتوں کو غلام بنانے کی کھلی سازش ہے۔
بس! اب مزید خاموشی نہیں۔
ہم ان بیڑیوں کو توڑیں گے ہم اس نظام کو للکاریں گے اور ہم وہ آواز بنیں گے جسے کوئی ایوان کوئی کرسی کوئی مہر خاموش نہیں کر سکے گی۔
جداگانہ انتخابات ہی اقلیتوں کی آزادی کا واحد راستہ ہیں۔
جب تک ہم اپنے نمائندے خود نہیں چنیں گے تب تک ہماری شناخت ہمارا وجود اور ہمارے حقوق کاغذوں کی تحریر بنے رہیں گے حقیقت نہیں۔
اقلیتوں کی سیاسی تقدیر اب سلیکشن سے نہیں—ووٹ کی طاقت سے لکھی جائے!

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author