مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان اور اقلیتی حلقوں میں جاری سیاسی سرگرمیاں

الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان اور اقلیتی حلقوں میں جاری سیاسی سرگرمیاں

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

سمیر اجمل

23 نومبر کو فیصل آباد کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے جارہا ہے ان میں صوبائی اسمبلی کے دو حلقے پی پی 115اور پی پی 116بھی شامل یہ وہ حلقے ہیں جہاں مسیحوں کی اکثریت ہے مگر انہی حلقو ں میں مسیحی رہنماوں کی جانب سے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیاہے جبکہ دوسری جانب انہی حلقوں میں زیادہ سیاسی سرگرمیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں جسے کہ غیر جانبدار حلقوں کی جانب سے تنقیدی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ الیکشن کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود اگر ان حلقوں میں سے امیدوار مسیحوں کے ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ ان لوگوں کے لئے بڑا دھچکا ہوگا جنہوں نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے اور اس کے اثرات آئندہ اقلیتوں کی سیاست‘ مزاحمتی اور احتجاجی تحریکوں پر بھی پڑیں گے جو کہ نقصان دہ ہوسکتے ہیں‘ ضمنی الیکشن 9مئی کے واقعات میں سزا پانے والے پی ٹی آئی کے ممبران کی نااہلی کے باعث نشستیں خالی ہونے کی وجہ سے ہورہے ہیں جبکہ الیکشن کے بائیکاٹ کا پس منظر یہ کہ سانحہ جڑانوالہ کے تناظر میں مینارٹیز رائٹس مومومنٹ کی جانب سے16اگست کو جڑانوالہ کے کرسچین ٹاؤن میں دھرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ جب تک جڑانوالہ کے متاثرین کو مکمل انصاف نہیں ملتا اور ان کی داد رسی نہیں ہوتی یہ دھرنا دن رات جاری رہے گا‘مینارٹی رائٹس موومنٹ کی جانب سے دھرنا تو دیا جارہا تھا مگر یہ دھرنا روایتی دھرنوں سے ہٹ کر تھا کیونکہ یہ دھرنا گھروں کے سامنے دیا جارہاتھا جہاں چائے پانی سمیت دیگر تمام سہولیات دستیاب تھی اس لئے نہ تو دھرنے کے شرکاء کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا تھا اور نہ ہی انتظامیہ پر اس کا کچھ اثر ہورہا تھا جس پر یہ دھرنا بغیر مطالبات منوائے ختم کردیا گیا تھا مگر کچھ دن بعد ہی فیصل آبادکے پینٹو گراؤنڈ میں دوبارہ سے اس دھرنے کا آغاز کردیا گیا جس میں مینارٹیز رائٹس موومنٹ کے چیئر مین لالہ روبن ڈئینل کی جانب سے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا گیا مگر یہ اعلان دھرنے تک ہی محدود رہا کیونکہ نہ تو اس کی تشہیر کے لئے آبادیوں میں بینرز یا پوسٹرز لگائے گئے اور نہ ہی ڈور تو ڈور کمپین کی گئی البتہ دھرنے میں بائیکاٹ کے حوالے سے بینرز بھی آویزاں ہیں اور تقاریر بھی کی جاتی ہیں مگر دلچسپ امر یہ ہے کہ اس دھرنے میں تاحال مسیحوں کی کسی بڑی سیاسی شخصیت نے شرکت نہیں کی جبکہ دوسری جانب مسیحی حلقوں میں انتخا بی مہم چلانے کے لئے مسیحوں کی نمائندہ شخصیات پیش پیش ہیں چند روز پہلے سابق صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے اسی علاقے میں جہاں کہ دھرنا دیا گیاہے امیدواروں کے ہمراہ دورہ کیا تھا اور مسیحی ووٹرز سے ووٹ مانگے تھے پینٹو گراؤنڈ جہاں پر کہ دھرنا دیا گیا اور الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیاہے صوبائی حلقہ پی پی 115میں واقع ہے یہا ں پر مسلم لیگ ن کے میاں طاہر امیدوار ہیں جن کے لئے مسلم لیگ ”ن“ کی جانب سے منتخب ہونے والے تمام مسیحی ایم پی ایز مہم چلا رہے ہیں جبکہ سینٹر خلیل طاہر سندھو جانب سے ان کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے اس طرح پی پی 116‘ پی پی 98 این اے 104اور این اے 96میں بھی اقلیتی حلقوں میں سیاسی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں جس کی وجہ سے کہا یہ جا رہا کہ الیکشن کے بائیکاٹ کی کال غیر موثر رہی ہے جس کی وجہ ناقدین یہ بتاتے ہیں کہ بائیکاٹ کا اعلان سیاسی لوگوں کی مشاورت کے بغیر کیا گیا ہے دھرنے کا اعلان کرنے والے اور دھرنے میں شریک زیادہ افراد کا تعلق این جی اوز سے ہے- الیکشن کے بائیکاٹ کے اعلان کو غیر موثر بنانے میں دھرنے میں شریک افراد کے رویہ جات کا بھی شامل ہیں‘ دھرنے میں دوسرے شہروں سے آنے والے افراد نے دھرنے میں تو الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرکے گئے مگر اپنے شہروں میں واپس جانے کے بعد وہ الیکشن میں حصہ لینے والوں کے لئے ووٹ مانگتے نظر آتے ہیں ان میں لاہور سے آنے والے این جی اوز کے نمائندگان اور ایکٹیوسٹ بھی شامل ہیں جو فیصل آباد میں بائیکاٹ کا اعلا ن کر کے گئے ہیں مگر لاہور میں جہاں ایک حلقے میں ایک مسیحی امیدوار ہیں ان کی وہ کمپین کرتے اور سوشل میڈیا پر ان کے لئے ووٹ مانگتے بھی نظر آتے ہیں انہی رویہ جات کو دیکھتے ہوئے غیر جانبدار حلقوں کا کہنا ہے کہ جہاں سے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے وہاں کے اقلیتی حلقوں میں ٹرن آؤٹ کم ہونے کے بجائے زیادہ ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے مستقبل میں اقلیتوں کی سیاست اور تحریکوں پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں کیونکہ اس سے یہ تاثر ملے گا کہ احتجاج کے معاملے پر اقلیتیں یکجا نہیں ہیں اس لئےمستقبل میں الیکشن کے بائیکاٹ جیسا بھرپورمزاحمتی بیانہ پنپ نہیں سکے گی جو کہ انتہائی نقصان دہ ہوگا

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author