Author Editor Hum Daise View all posts
انٹرویو و پیشکار :اعجاز بھٹی
عاطف جمیل پگان ایک ایسے نوجوان ہیں جنہوں نے قلیل مدت میں محنت اور لگن سے وکالت کے شعبہ میں اپنا نام پیدا کیا ہے اور بطور وکیل اور سماجی کارکن اپنی ایک الگ شناخت بنائی ہے۔

ایڈووکیٹ عاطف جمیل پگان کا سفر ایک عام انسان کے سفر کی طرح شروع ہوا، لاسال ہائی اسکول اینڈ کالج فیصل آباد سے میٹرک کا امتحان پاس کیا، گورنمنٹ کالج فیصل آباد سے ایم اے انگلش پاس کیا اور بہاوالدین یونیورسٹی ملتان سے ایل ایل بی کا امتحان پاس کیا ۔لیکن انہوں نے اپنی دلچسپی اور محنت سے وکالت کی دنیا میں ایک نئی جہت قائم کی۔ انہوں نے دیکھا کہ اقلیتیوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے وکالت ایک موثر ذریعہ ہے اور انہوں نے اس راستے پر چلنے کا فیصلہ کیا۔

حالیہ دنوں میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے ہونے والے الیکشن میں حصہ لے کر انہوں نے ایک مثال قائم کی ہے انہوں نے بطور امیدوار نائب صدر 568 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل کامیاب امیدوار نے 626 ووٹ حاصل کیے اس طرح سے اقلیت سے تعلق ہونے کے باوجود انہوں نےریکارڈ ووٹ حاصل کرکے کمزور طبقات کے لیے ایک مثال قائم کردی ہے کہ محنت حوصلے اور لگن سے آگے بڑھا جا سکتا ہے – عاطف جمیل پگان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمپین کا ایک شاندار تجربہ رہا جس نے مزید آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی کا راز ہے ان کی محنت، ان کا حسن سلوک اور ان کا وکلاء برادری کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور اجتماعی سوچ کا ہونا شامل ہے۔انہوں نے حالیہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں بطور نائب صدر حصہ لیا اور دوسرے نمبر پر آ کر انتخابات کو یادگار بنایا۔عاطف جمیل پگان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سب دوستوں کی باہمی مشاورت کے ساتھ آیندہ الیکشن میں بھی حصہ لیں گے اور وکلاء کے حقوق کی حفاظت کے لیے شب و روز کام کریں گے۔وہ کہتے ہیں کہ غیر مسلم افراد کا وکالت میں سکوپ بہت وسیع ہے، اور وہ اپنی دلچسپی کے مطابق وکالت میں کام کر سکتے ہیں اور اقلیتیوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے کام کر سکتے ہیں۔عاطف جمیل پگان نے بتایا کہ اقلیتی کمیونٹی کے سلیکشن نہیں الیکشن ہوں گے تو میں ضرور سیاست میں حصہ لوں گا ۔عاطف جمیل پگان کی یہ کامیابی ایک پیغام ہے کہ محنت اور لگن سے کوئی بھی کام ممکن ہے اور وکالت کی دنیا میں بھی غیر مسلم افراد کے لیے بہت سے مواقع ہیں۔
















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *