مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


چانن نیٹ ورک کے زیرِاہتمام سیمینار کا انعقاد

چانن نیٹ ورک کے زیرِاہتمام سیمینار کا انعقاد

  Authors Hum Daise View all posts Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ : اعجاز بھٹی

سول سوسائٹی کے چانن نیٹ ورک نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب میں منتخب مقامی حکومتوں کے انتخابات فی الفور کروائے جائیں اور پنجاب کے عوام کو منتخب مقامی حکومتوں کے اپنے حق سے محروم نہ رکھا جائے۔ چانن نیٹ ورک کے زیر اہتمام فیصل آباد میں معنقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوے وومن شیلٹر آرگنایزیشن کی صدر رضیہ عزیز نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اس وقت منتخب وفاقی اور صوبائی حکومتیں فعال ہیں۔ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں منتخب مقامی حکومتیں بھی کام کر رہی ہیں۔ پنجاب اپنی اس انفرادیت کے باوجود کہ یہاں ایک خاتون وزیر اعلی منتخب ہوئی ہیں، ابھی تک منتخب مقامی حکومتوں سے محروم ہے۔ پنجاب میں 2015 کے بعد سے مقامی حکومتوں کے انتخابات نہیں ہوئے ۔ پنجاب میں منتخب مقامی حکومتوں کی تشکیل کے ضمن میں حکومتوں کی لیت و لعل کی وجہ سے پنجاب کے عوام منتخب مقامی حکومتوں کے آئینی حق سے محروم ہیں۔ افسوس کا مقام ہے آئینی ضرورت کے باوجود اور ملک کے تین صوبوں میں منتخب حکومتوں کے تسلسل کی موجودگی میں سب سے بڑا صوبہ پنجاب اس سے محروم چلا آرہا ہے۔
منتخب مقامی حکومتوں کی عدم موجودگی میں مختلف ترقیاتی اور فلاحی کاموں کا بہتر اطلاق نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ نہ تو مقامی ضروریات یا ترجیحات طے کی جا سکتی ہیں اور نہ ہی عملدرآمد میں شہریوں کی شرکت ممکن ہوسکتی ہے اور نہ ہی عوام کے سامنے جوابدہی کی کوئی شکل موجود ہوتی ہے ۔ آئین پاکستان میں پالیسی کے بنیادی اصولوں میں درج ہے کہ ہمارے ملک میں مقامی حکومتیں ہوں گی، جس میں علاقے کے منتخب نمائندے ہوں گے اور ان نمائندوں میں عورتوں اور محنت کشوں کی نمائندگی بھی یقینی بنائی جاسکے گی۔ ملک کی اعلیٰ عدلیہ نے آئین کے آرٹیکل 7 کی تشریح کی ہے کہ وفاق اور صوبوں کے بعد لوکل باڈیز سے مراد مقامی حکومتیں ہیں اور پھر آئین کا آرٹیکل 140اےصوبائی حکومتوں کو پابند کرتا ہے کہ وہ ایسے قانون کے مطابق مقامی حکومتیں قائم کریں اور انہیں انتظامی، مالیاتی اور سیاسی اختیارات منتقل کریں۔ اتنے واضح آئینی پابندیوں کے باوجود پنجاب میں منتخب مقامی حکومتوں کی عدم موجودگی اور انتخابات میں مسلسل تاخیر باعث تشویش ہے۔ ہم پنجاب کی سول سوسائٹی کے ادارے مقامی گورنینس کی اس کیفیت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ قانون سازی اگر کرنی ہے تو اسے فی الفور مکمل کیا جائے اور بلاتاخیر انتخابات منعقد کروائے جائیں۔

Authors

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Authors