Author Hum Daise View all posts
ہم دیس رپورٹ
گوجرہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 180گ ب کی رہائشی مسیحی خاتون شازیہ زوجہ یونس مسیح کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295بی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاہے‘ تھانہ صدر گوجرہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق مقامی مسجد کے امام و خطیب عطا ء المطفی کے مطابق وہ گاؤں کے چکو ک میں موجود تھے کہ انہیں گاؤں کے رہائشی دو افراد نے آکر بتایا کہ بسم اللہ کالونی کی رہائشی شازیہ بی بی نے اپنے گھر کے سامنے کچھ کتابوں کو بے احتیاطی سے آگ لگائی تھی جس میں اسلامیات کی کتاب بھی موجود تھی‘ دیکھنے اسلامیات کی کتا ب کے مقد اوراق جلے ہوئے ملے جس پر شازیہ بی بی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی تھی‘شازیہ بی بی کی حرکت سے امت مسلمہ کے جذبات مجروع ہوئے ہیں جس پر انہوں نے شازیہ بی بی کے خلاف مقد س اوراق کی بے حرمتی او ر امت مسلمہ کے جذبات مجروع کرنے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی ہے پولیس نے امام مسجد کی درخواست پر شازیہ بی بی کے خلاف زیر دفعہ 295بی مقدمہ درج کر لیا ہے
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *