مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


معروف ماہر تعلیم‘شاعر‘ موسیقار‘گیت نگار بینجمن رحلت فرما گئے

معروف ماہر تعلیم‘شاعر‘ موسیقار‘گیت نگار بینجمن رحلت فرما گئے

  Author HumDaise View all posts

 

رپورٹ: اعجاز بھٹی
معروف ماہر تعلیم‘ شاعر‘ موسیقار اور گیت نگار بینجمن گل خداوند میں سو گئے ہیں۔آنجہانی بینجمن گل کئی کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ کئی گیتوں کے خالق اور موسیقار بھی تھے‘ انہوں نے بہت سے گیتوں کی دھنیں بنائی جوکہ زبان زد عام ہیں جبکہ وہ طویل عرصہ تک کاتھولک بشپ ہاؤس فیصل آباد سے بھی منسلک رہے اور بطور انچار ج کوائر چرچ میں پیش پیش رہتے تھے۔ آنجہانی بینجمن گل لاسال سکول فیصل آباد میں بطور ٹیچرز فرائض سرانجام دینے کے بعد ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے تھے چند روز قبل انہیں علالت کے باعث ہسپتال داخل کرویا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور گزشتہ روز خالق حقیقی سے جاملے ادارہ ”ہم دیس“ ان کی وفات پر ان کے لواحقین کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author