مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


ہم دیس کے زیر اہتمام شام صلیب کا انعقاد

ہم دیس کے زیر اہتمام شام صلیب کا انعقاد

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ: اعجاز بھٹی
ہم دیس (میڈیا آؤٹ لٹ) اور گاسپل لائٹ چرچ کے زیر اہتمام 15اپریل کو گاسپل لائٹ چرچ میں روزوں کے ایام کے حوالے سے شام صلیب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پاسٹر عمران صادق نے کی جبکہ مہمان خصوصی برادر ساجد بشیر پرنسپل و سیکٹر انچارج لاسال برادر پاکستان تھے جبکہ پاسٹر شمعون صاد نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی‘ شام صلیب میں معروف سماجی رہنماء لالہ روبن ڈینل‘پاسٹر فرانسیس‘ ابرار سہوترہ سمیت مسیحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی‘شام صلیب میں مسیحی گلوکاروں شینا فیاض‘ میرب جاوید‘ ارونا اجمل‘صباحت نذیر‘نوبل شہزاد‘ جیہو یوحنا‘آشر مختار‘ جارج ججی خان نے شام صلیب کی مناسبت سے گیت پیش کئے جبکہ معروف طلبہ نواز‘عدیل راحت اور سمیر سونو نے طلبہ پر گلوکاروں کا ساتھ نبھایا‘علاوہ ازیں استاد ولیم بلو نے پروگرام میں بانسری کے ذریعے سما باندھے رکھا۔پروگرام کے دوسرے حصے میں شعراء فرزند شائق‘ایوب شنوا‘ظفر اقبال‘مشتاق خوشی‘امجد پرویز ساحل‘امجد رشید‘اعجاز بھٹی اور سمیر اجمل نے صلیبی پیغام اور روزوں کے حوالے سے شاعری پیش کی۔ شام صلیب میں اظہار خیال کرتے ہوئے مہمان خصوصی برادر ساجد بشیر نے کہا ادبی تقریبات کے انعقاد نے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جا سکتا ہے اس حوالے سے ہم دیس نے جو سلسلہ شروع کیا ہے قابل تعریف ہے‘مصروفیت کے باوجود اس پروگرام میں شامل ہو کر انہیں خوشی ہوئی اور یہ احساس ہوا ہے کہ ایسی تقریبات ضروری ہے۔گاسپل لائٹ چرچ کے پاسٹر عمران صادق نے پروگرام کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان چرچ ہم دیس کے ساتھ ایسی تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ بچوں اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔شام صلیب کے مہمان اعزاز پاسٹر شمعون صاد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہم دیس ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے ہم دیس نے اج جس طرح شام صلیب کا انعقاد کیا ہے کہ مثبت روایت ہے اس کو جاری رہنا چاہئے۔

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author