Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ : کنزہ کنول
پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے لاپتہ ہونے کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس کے مطابق عثمان حیدر نے اپنی بیوی اور بیٹی کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزم ڈی ایس پی عثمان حیدر نے اعتراف جرم کرلیا
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا، پولیس نے ڈی ایس پی عثمان حیدر کو گرفتار کرلیا، ملزم ڈی ایس پی نے اعتراف جرم کرلیا ہے جبکہ پولیس نے بیٹی کی لاش کاہنہ اور بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کرلی’ ڈی ایس پی کی جانب سے ماں بیٹی کی گمشدگی اور اغوا کے حوالے سے ایک ماہ قبل ایف آَئی درج کروائی گَی تھی تاہم پولیس نے نے دونوں مقتولین کی نعشیں بر آمد کرنے کے بعد قاتل ڈی ایس پی کو با ضابطہ طور پر گرفتار کر لیا ہے -قتل کے حوالے سے مزید انکشافات کی توقع ہے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *