Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ : اعجاز بھٹی
فیصل آباد میں آستانہ لاثانی سرکار کے زیر اہتمام ولادت مسیح کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت شہزادہ شبیر احمد صدیقی لاثانی سرکار نے کی۔ مہمان خصوصی بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمتبشپ آف فیصل آباد تھے۔ تقریب میں پادری الطاف، فادر خالد رشید عاصی، پاسٹر شمعون ساد، بشپ شمس پرویز، مہندر پال (سابقہ ایم پی اے پنجاب)، چیئرمین ریاض نعار ، بشپ فاروق ساد ، شاعر نذیر قیصر، پروفیسر وینسینٹ پیس صلیبی، خلیفہ محمد ناصر گل ،صاحبزادہ ظہور احمد سرکار، صاحبزادہ محمد طاہر نقشبندی، صاحبزادہ احمد علی نقشبندی ، صاحبزادہ محی الدین نقشبندی اور دیگر معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے شرکا نےامن، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا۔ یسوع المسیح کی ولادت پر تقاریر کی گئیں۔ کرسمس کیک کاٹ کر تمام حاضریں کو مبارکباد دی گئی۔ پروگرام آرگنائزر خلیفہ محمد ناصر گل اور منتظمین کی محنت و خدمات کو سراہا گیا۔ لاثانی سرکار کے اس اقدام کو تمام مہمانوں نے مبارکباد پیش کی۔صاحبزادہ احمد علی نقشبندی سرکار، آشر مختار اور دیگر نے یسوع المسیح کی پیدائش کے حوالے سے نغمے اور گیت پیش کیے۔ تقریب میں مسیحی، مسلم اور دیگر مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جو بین المذاہب اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔
آخر میں پیر شہزادہ شبیر احمد صدیقی لاثانی سرکار نے تصوف، امن و محبت کا پیغام دیا، آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دی۔ تقریب میں سجادہ نشین سفیر امن مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار، مختلف مذاہب و مسالک کے رہنماء، علماء، مشائخ نے شرکت کی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *