Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: روبینہ یونس
کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کا احترام ریاست کی ذمہ داری ہے اور حکومت اقلیتوں کے تحفظ، مذہبی آزادی اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،
تمام چرچز اور مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا اور کرسمس کے دوران پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ بارے اجلاس کی ِ صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ریجنل پولیس آفیسر رانا ایاز سلیم ، ڈپٹی کمشنر ساہیوا ل کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق ،(ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف رضا اورڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان بذریعہ ویڈیو لنک) جبکہ علماءکرام سید ضیاءاللہ بخاری ،احسان فریدی ،حسن معصومی اور اقلیتی نمائندوںبشپ ابراہم عظیم ڈینیل ،ایلڈر دلبر جانی اور فادر ندیم جوزف نے شرکت کی۔اجلاس میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کو پرامن اور محفوظ بنانے کے لیے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کمشنر نے ہدایت کی کہ چرچز کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی، واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمروں اور موثر چیکنگ کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس مکمل طور پر الرٹ رہے گی۔اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے علماءکرام اور اقلیتی نمائندوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی شہری ہیں اور ہمیں آئین پاکستان کے تحت برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور باہمی احترام ہی پرامن معاشرے کی ضمانت ہے۔آر پی او ساہیوال نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کرسمس کے موقع پر ساہیوال ڈویژن بھر میں سکیورٹی پلان ترتیب دیا جا چکا ہے اور تمام اضلاع میں حساس مقامات کی نشاندہی کے بعد خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار بھائی چارے، محبت اور امن کے پیغام کو فروغ دے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *