مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


بھانجے کے ہاتھوں خالہ کا بہیمانہ قتل، لاش نہر میں پھینک دی گئی

بھانجے کے ہاتھوں خالہ کا بہیمانہ قتل، لاش نہر میں پھینک دی گئی

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ: انیسہ کنول

تحصیل احمد پور شرقیہ کے محلہ قادرا آباد کالونی میں آج ایک افسوسناک اور دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی ہی خالہ کو بے دردی سے قتل کر کے لاش قریبی نہر میں پھینک دی تفصیلات کے مطابق قادرا آباد کالونی کے رہائشی سید ریاض حسین شاہ کی اہلیہ کو اسی کے بھانجے نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو نہر سے نکال کر تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ کے پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا یہ دلخراش واقعہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے تشدد اور انسانی جان کی بے قدری کی عکاسی کرتا ہے۔ اہل علاقہ نے واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author