Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: جیکب آفتاب
ضلع ملتان کے واحد مسیحی گاؤں چک نمبر 13ایم آر کے قدیمی گرجا گھر(چرچ آف پاکستان) کی عمارت انتہائی مخدوش حال ہے‘ عمارت میں جگہ جگہ دراڑیں پڑ چکی ہیں جس کے باعث یہ کسی بھی وقت گر سکتی ہے اسی خو ف کے باعث گاؤں کے مکین کھلے آسمان تلے عبادت کرنے پر مجبور ہیں‘چرچ آف پاکستان کی یہ عمارت قیام پاکستان سے پہلے بنائی گئی تھی جو کہ اب انتہائی مخدوش حال میں ہے‘گاؤں کے مکینوں کی درخواست پر ممبر صوبائی اسمبلی فیلبوس کر سٹوفرکی جانب سے سال 2024میں چرچ کی تزئین و آرائش کے لئے فنڈ مختص کئے گئے تھے‘30دسمبر 2024کو صوبائی حکومت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ملتان کو اس حوالے سے چرچ کی مرمت اور تزئین و آرائش کے لئے احکامات بھی جاری کئے گئے تھے مگر تاحال اس پر عملد رآمد نہیں کیا جا سکا‘گاؤں کے مکینوں نے وزیر اعلی پنجاب سے چرچ کے لئے فنڈز جاری کرنے اور فوری مرمت کروانے کی درخواست کی ہے
















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *