مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


پھانسی دیتے وقت مجھے کبھی کسی پر ترس نہیں آیا’ جلاد صابر مسیح

پھانسی دیتے وقت مجھے کبھی کسی پر ترس نہیں آیا’ جلاد صابر مسیح

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

ہم دیس رپورٹ
پنجاب کے سرکاری جلاد تارا مسیح کے پوتےصابر مسیح نے اپنی ملازمت اور کام کے حوالے سے کچھ حیران کن انکشافات کیےہیں ۰جلاد صابر مسیح کا ایک انٹرویو میں کہنا ہے مجھے کسی پر ترس نہیں آتا کیونکہ وہ اپنے جرم کی سزا پاتے ہیں اور میں اپنا کام کرتا ہوں پھانسی دیتے وقت ہم کسی مجرم کے کان میں کچھ نہیں کہتے ، سوائے اسکے کہ آرام سے کھڑے رہو حرکت نہ کرو ورنہ تمہارےگلے پر زخم آجائے گا جب مجرم کو تختہ دار پر لایا جاتا ہے تو جیل سپرٹنڈنٹ مدعی فریق سے پوچھتا ہے کہ آپ کا مجرم آپ کے سامنے کھڑا ہے اگر آپ اللہ کی رضا کے لیے ، یا رقم کے بدلے اسے معاف کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں ، دوسرے فریق کے انکار کی صورت میں مجرم کے چہرے کوکالے کپڑے سے ڈھانپا جاتا ہے اور اسکے گلے میں رسہ ڈالا جاتا ہے ، ایک بار پھر جیل سپرٹنڈنٹ مدعی پارٹی سے دوبارہ سوال کرتا ہے کہ اگر آپ معاف کرنا چاہیں اور آپ کی کوئی شرط ہے تو بتائیں ،دوسری بار بھی مدعی انکار کردے تو پھا۔نسی کی سزا پر عمل درآمد کیاجاتا ہے ، لیکن اگر مدعی فریق معاف کردیا تو یہ عمل فوری طور پر روک دیا جاتا ہے ۔ صابر مسیح کے مطابق میرے سامنے بڑے بڑے بدمعاش اور سورماے آئے جنہوں نے ایک دو یا کئی قتل کیے ہوتے تھے ، مگر تختہ دار پر چڑھ کر اور موت کو سامنے دیکھ کر ان سے بولا بھی نہیں جاتا ۔ سزائے موت کا قیدی وہ شخص ہوتا ہےجسے اپنی موت کے وقت کا پہلے سے علم ہوتاہے کہ اسے فلاں تاریخ کو فلاں وقت پھانسی دے دی جائے گی-

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author