مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


برف میں قید زندگی میں پانی کی تلاش’ عورتوں کا کٹھن سفر

برف میں قید زندگی میں پانی کی تلاش’ عورتوں کا کٹھن سفر

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ:سرور سکندر
بلتستان کے ضلع کھرمنگ کے سرحدی علاقے ڈنسر تھنگ میں حالیہ شدید برفباری نے زندگی کی روانی کو منجمد کر دیا ہے پہاڑوں پر سفید چادر بچھ چکی ہے، رابطہ سڑکیں بند ہیں اور پینے کے پانی کی پائپ لائنیں جم چکی ہیں۔ ایسے میں یہاں کے مکین، بالخصوص خواتین، چار کلومیٹر دور خطرناک اور پھسلن زدہ پہاڑی راستوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں
‎سرکردہ علاقہ سے بات کرنے پر معلوم ہوا کہ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے بچے بزرگ اور مریض سبھی اس بحران سے متاثر ہیں اہل علاقہ انتظامیہ اور واٹر سپلائی محکمے کی عدم توجہی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہنگامی بنیادوں پر پینے کے صاف پانی اور بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں
‎ڈنسر میں پانی کے مسئلے سے متعلق شائع ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری ایل جی آر ڈی اور ایکٹنگ ڈائریکٹر ایل جی آر ڈی بلتستان راجا مرزا کریم نے فون کال کے ذریعے صورتحال دریافت کی اور یقین دہانی کرائی کہ مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔
‎ادھر ایکسئین ایل جی آر ڈی کھرمنگ عنایت علی شگری نے بتایا کہ ایل جی آر ڈی کے ذریعے سابق وزیر تعمیرات امجد زیدی کی جانب سے 40 لاکھ روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا تھا، جس کا ٹینڈر بھی مکمل ہو چکا ہے تاہم جب محکمہ سائٹ پر لے آؤٹ دینے پہنچا تو معقل اور ڈنسر کے درمیان واٹر رائٹس کے تنازعے کے باعث منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیا
‎انہوں نے مزید بتایا کہ آنے والے سیزن میں اس منصوب پر عملی کام کا آغاز کر دیا جائے گا، جس کے بعد علاقے میں پانی کی فراہمی بحال ہونے کی امید ہے
‎ڈنسر تھنگ کے باسی آج بھی منتظر ہیں کہ کب ان کے گھروں میں نلکوں سے پانی بہے گا اور خواتین کو برف پوش پہاڑوں پر یہ روزانہ کا کٹھن سفر ترک کرنا پڑے گا

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author