مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


خیبر پختونخواہ کے چرچز نے چرچ آف پاکستان سے الحاق ختم کردیا

خیبر پختونخواہ کے چرچز نے چرچ آف پاکستان سے الحاق ختم کردیا

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

ہم دیس ایکسلیوزیو
خیبر پختونخواہ کے چرچ نے چرچ آف پاکستان سے الحاق ختم کردیاہے جس کا با باضابطہ اعلان ڈائیوسیز آف پشاور کی ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے کیا گیا ہے، اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسلسل آئینی خلاف ورزیوں، طریقہ کار کی بے ضابطگیوں، اور Synod کی قیادت میں اعتماد کے فقدان کی وجہ سےچرچ آف پاکستان سے علحیدگی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔یہ فیصلہ 29 جنوری 2026 کو مردان کے سینٹ پال سرحدی چرچ میں منعقدہ ڈائیوسیسن ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک غیر معمولی ہنگامی اجلاس کے دوران قرار داد کی منظور ی سے کیا گیا ہے – قرارداد ڈائیوسیز آف پشاور اور مرکزی جماعت کی قیادت کے درمیان مہینوں سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد سامنے آئی ہے۔قرارداد کے مطابق، پشاور کا ڈائوسیز صوبہ خیبر پختونخوا کے اندر اینگلیکن اجتماعات اور پاکستانی لوتھرن چرچ دونوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ چرچ ان بانی اسٹیک ہولڈرز میں شامل تھے جنہوں نے 1970 میں منظور کیے گئے آئین کے تحت چرچ آف پاکستان کی تشکیل کی تھی۔ایگزیکٹو کمیٹی نے کہا کہ اسے ڈائیوسیسن قوانین کے تحت بااختیار ہے کہ وہ فوری حالات میں ڈائیوسیسن کونسل کی جانب سے کام کرے، قرارداد میں چر چ آف پاکستان کی موجودہ سنڈ بارے کہا گیا ہے کہ سنڈ ممبران بار بار ڈائوسیسس کی قراردادوں کو نظر انداز کر رہے ہیں اور اس کی آئینی حیثیت کو مجروح کر رہے ہیں۔قرارداد میں یہ انتباہ بھی کیا گیا کہ Synod کے عہدیداروں یا نمائندوں کی جانب سے بغیر اجازت کے diocesan جائیدادوں، اداروں یا دفاتر میں مداخلت کی کسی بھی کوشش کو غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔ جاری عدالتی کارروائی کے دوران بھیجے گئے ای میلز یا پیغامات سمیت غیر رسمی مواصلت کو ڈائیوسیسن حکام نے ناقابل عمل قرار دیا تھا۔قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر دو ہفتوں کے اندر اندر آئینی ترمیم نہ کی گئی جس میں 1970 کے آئین کے اصل ڈھانچے کی بحالی اور دسمبر کو تسلیم کرنا شامل ہے۔

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author