Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: جیکب آفتاب
پنجاب کے ایم پی اے ہاسٹل میں سینٹری ورکر نوید مسیح کی پراسرار موت ہوئی ہے جس کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی شفیق مسیح کی مدعیت میں درج کر لیا گیاہے‘تھانہ اسلام پورہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق نوید مسیح کے بھائی شیفق مسیح نے بتایا ہے کہ اس کو ایم پی اے ہاسٹل سے کال موصول ہوئی کہ اس کے بھائی کو فائر لگ گیا ہے اور اسے میو ہسپتال پہنچا دیا گیاہے جب وہ ہسپتال پہنچا تو نوید مسیح دم توڑ چکا تھا‘شفیق مسیح کا کہنا ہے کہ اسے بتایا گیا ہے ایم پی اے ہاسٹل میں حید ر علی ولد خصر نے نوید مسیح کو ایم پی اے سبطین رضا بخاری کے کمرے کی صفائی کے لئے بلایا تھا نوید مسیح کے کمرے میں جانے کے کچھ دیر بعد ہی فائر نگ سے نوید مسیح کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا‘مقتول نوید مسیح کے بھائی شفیق مسیح نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے بھائی کو حیدر علی اور ایک اور نامعلوم شخِص نے قتل کیا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *