مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی

قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ: سموئیل بشیر
اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کے چیئرمین کی تقرری کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت کی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق وزیراعظم نے قومی اسمبلی کے رکن اسفندیار بھنڈارا کو پارلیمانی کمیٹی کے لیے نامزد کر دیا ہے۔سرکاری خط کے مطابق یہ نامزدگی نیشنل کمیشن فار منارٹیز رائٹس ایکٹ 2025 کی دفعہ 4(1) کے تحت کی گئی ہے۔ اس قانون کے مطابق قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کے چیئرمین کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے جو اس عمل کی نگرانی کرتی ہے۔
واضح رہے کہ اسفندیار بھنڈارا قومی اسمبلی میں حکومتی بنچوں سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی ہیں اور اقلیتی برادری کی نمائندگی کرنے والے نمایاں سیاسی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہیں اس کمیٹی میں حکومتی نمائندے کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کا قیام پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کو کمیشن کو فعال بنانے کے عمل میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author