Author HumDaise View all posts
”ہم دیس” رپورٹ
سانحہ جڑانولہ کی ایف آی آر نمبر1296کے نامزد ملزمحمد بلال نے وقوعہ کے گواہان اور دیگر مسیحوں کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے جس پر جڑانوالہ کے مسیحوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے کیونکہ سانحہ جڑانوالہ کے نامزد ملزمان کو تو پولیس گرفتار نہیں کر رہی تاہم مسیحوں کے خلاف جھوٹی ایف آی آرز کے اندارج کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے’اس حوالے سے معروف سماجی رہنما لالہ روبن ڈینیل کا کہنا ہے کہ جھوٹی ایف آی آر میں نامزد تمام مسیحوں کی عبوری ضمانت کروالی گیی ہے’انہوں نےکہا کہ جھوٹی ایف آی آرز کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جاے گا کیونکہ انہیں علم ہے کہ یہ سب کس لیے کیا جا رہا ہے
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *