Author HumDaise View all posts
”ہم دیس“ رپورٹ
سینٹ پیٹرز چرچ فیصل آباد میں عبادت کرنے کے لئے فیس مقرر کردی گئی ہے جس کی وجہ سے چرچ آنے والے مسیحی پریشانی کا شکار ہیں‘چرچ میں باقاعدہ ایک رجسٹر رکھ دیا گیا ہے‘چرچ میں عبادت کے لئے آنے والوں کو چرچ فیس ادا کرنے اور رجسٹر میں اندراج کا کہا جاتاہے اور بتایا جاتاہے کہ چرچ فیس ادا نہ کرنے والے عبادت میں شریک نہیں ہوسکتے۔ اس حوالے سے سینئر صحافی اور فوٹو جرنلسٹ عقیل پرویز کا کہنا ہے کہ ”پام سنڈے“ کی عبادت کے لئے جب وہ اہل خانہ کے ہمراہ چرچ گئے تو انہیں بھی چرچ کے گیٹ پر روک دیا گیا تھا اور کہا گیا کہ چرچ میں رجسٹر رکھ دیا گیا ہے آپ چرچ فیس ادا کرکے رجسٹر میں اندارج کروا کے چرچ جا سکتے ہیں تاہم چرچ کے کچھ سینئر لوگوں کی مداخلت پر انہیں چرچ کے اندر جانے دیا گیا جبکہ چرچ کے پاسٹر کا اصرار تھا کہ رجسٹر میں اندراج اور فیس ادا کی جائے‘چرچ کی جانب سے عبادت کے لئے فیس مقرر کئے جانے پر مسیحوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس سے فیس ادا کرنے کی سکت نہ رکھنے والے افراد چرچ میں عبادت کے حق سے محروم ہو جائیں گے۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *