Author HumDaise View all posts
رپورٹ : سموئیل بشیر
وزیر قانون اعظم تارڑ سے مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے مسیحیوں، ہندوؤں اور سکھ کمیونٹی کے وفد نے خصوصی ملاقات کی وفد میں مینارٹی ونگ راولپنڈی ڈویژن کے صدر کامران بھٹی، ضلع راولپنڈی کے صدر شہزاد بشیر، جنرل سیکرٹری فاروق نذیر، سیئنر وائس پریذیڈنٹ شہباز میر رندھاوا اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے نائب صدر سیمسن اقبال، سول سوسائٹی سے جیا جگی اور ادارہ برائے سماجی انصاف کے مینارٹی لیڈرشپ ڈویلپمنٹ پروگرام کےکوارڈینیٹر سموئیل بشیر نے ملاقات خصوصی کی اور نیشنل کمیشن فار مینارٹز بل پر عملدرآمد کے لئے تبادلہ خیال کیا ۔ وفد کا تعارف کامران بھٹی صاحب صدر راولپنڈی ڈویژن نے کروایا۔ وفد نے وزیر قانون کو پارٹی منشور میں شامل وعدوں کے بارے میں یاددہانی کروائی، اور سابق بل نیشنل کمیشن فارمینارٹزمیں موجود سقم بارےبات چیت کی ، وفد کی جانب سے وزیر قانون سے مطالبہ کیا گیا کہ اقلیتوں کے لیے بنائے جانے والے کمشن کا نام نیشنل کمیشن فار مینارٹز رائٹس ہونا چاہیے۔ یہ کمیشن ہیومن رائٹس منسٹری کے ساتھ منسلک ہو۔ کمیشن میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران کی کوئی ضرورت نہیں، کمیشن کا چیئرپرسن مذہبی اقلیتوں میں سے ہو، جس کا ہیومن رائٹس پر کام کا تجربہ بھی ہو۔ جبکہ کمشن میں خواتین کی نمائندگی %33 ہونی چاہیے۔ احمدی کمیونٹی کی الگ نمائندگی ہونی چاہیے۔وز یر قانون اعظم تارڑ نے کہا ہماری حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بہت سنجیدہ ہے انہوں نے وعدہ کیا کہ آپ لوگ اس بل میں جو تجاویز دیں گے میں اپنی ٹیم کے ساتھ اسے دیکھوں گا اور پھر آپ سے مشاورت کرکے انشاءاللہ بجٹ کے بعد جولائی میں بل پیش کردیں گے۔
1 comment
1 Comment
Nasir
May 22, 2024, 8:14 amGood
REPLY