مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


آی ایم آر ایف کے وفد کی اقلیتوں کے لیے مقررہ کمشن سے ملاقات

آی ایم آر ایف کے وفد کی اقلیتوں کے لیے مقررہ کمشن سے ملاقات

Author HumDaise View all posts

” ہم دیس رپورٹ”
حیدرآباد سندھ سے تعلق رکھنے والے ہیومن رائٹس ڈیفینڈر و ایوارڈ یافتہ آر ٹی آئی
ایکٹیوسٹ بوٹا امتیاز نے امپلیمینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم پاکستان کے چیئرمین سیموئیل پیارا کے ہمراہ اقلیتوں کے حقوق پر عمل درآمد کرانے کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے قائم کیے گئے ون مین کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر شیعب سڈل سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پر پاکستان میں بسنے والے اقلیتی عوام کے لیے ٪5 فیصد ملازمتوں کے کوٹہ و تعلیمی اداروں میں داخلوں کے لیے اقلیتی طلباء و طالبات کے ٪2 فیصد کوٹہ پر عمل درآمد،اقلیتی عبادت گاہوں کی تعمیر و مرمت،قبرستانوں پر قبضہ سمیت ان کی تزئین و آرائش و سمیت تدفین کے لیے اضافی اراضی کی فراہمی،سندھ پولیس کی جانب سے اقلیتی عوام کے لیے ضلعی سطح پر قائم کیے گئے مینارٹی فیسلیٹیشن ڈیسک، ٪5فیصد کوٹہ کے تحت مرد و خواتین کانسٹیبلز و اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی بھرتیوں سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر ون مین کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر شیعب سڈل نے اقلیتی عوام کو درپیش مسائل کے حل و ان کے آئینی و قانونی حقوق کی فراہمی کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ انہوں نے اقلیتی عوام کے وسیع تر مفاد میں حق معلومات تک رسائی کے قوانین کے تحت سرکاری محکموں میں اقلیتوں کے لیے ٪5 فیصد ملازمتوں کے کوٹہ سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے مستقل مزاجی کے ساتھ آر ٹی آئی درخواستیں جمع کرانے پر بوٹا امتیاز کی کوششوں کو سراہا۔

Author

HumDaise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author