مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


لاسال ہائی سکول اینڈ کالج میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب

لاسال ہائی سکول اینڈ کالج میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب

Author Hum Daise View all posts

رپورٹ: اعجاز بھٹی

لاسال ہائی سکول اینڈ کالج فیصل آباد (گرلز سیکشن) میں یوم دفاع کے حوالے سے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس تقریب میں طلباء اور اساتذہ نےمہمانوں کے پرتپاک استقبال کیا۔سکول کے پرنسپل ریورنڈ برادر ساجد بشیر سیکٹر کوآرڈینیٹر پاکستان نے بطور مہمان خصوصی جبکہ وائس پرنسپل نوید آصف ،ریورنڈ برادر روبن یونس،میڈم روبی جانسن ،مس ثنا وقار،مس فردوس و دیگر معززین نے بطور مہمانان گرامی تقریب میں شرکت کی تقریب میں ملک کا دفاع کرنے والے شہداء اور بہادر سپاہیوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گی جبکہ تقاریر، پریزنٹیشنز، شاعری اور حب الوطنی کے گیت پیش کیے گئے، جس نے حاضرین کو فخر اور جذبات سے بھر دیا اور یوم دفاع کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ پرنسپل ریورنڈ برادر ساجد بشیر نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے نظم و ضبط، محنت اور ملک سے وفاداری کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ قوم کے ہیروز کے نقش قدم پر چلیں اور زندگی کے تمام شعبوں میں سربلندی کے لیے جدوجہد کریں۔

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author