Author HumDaise View all posts
رپورٹ: اسفند یار
عوام آرگنائزیشن کے زیر اہتمام صحافیوں کے لئے ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنٹ‘ الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی۔ تربیتی سیشن میں عوام آرگنائزیشن سے سونیا پطرس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اس طرح کے سیشن کے انعقاد کا مقصد کمزور طبقات خا ص کر مذہبی اقلیتوں کے حوالے سے رپورٹنگ کی حساسیت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ بطور صحافی خبر بناتے یا آرٹیکل لکھتے وقت اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی ایسی بات نہ لکھی جائے جس سے کسی کے جذبات مجروع ہونے یا معاشرے میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہو‘سینئر صحافی میا ں افتخار احمد اور نسیم انتھونی کے بتایا کہ فیک نیوز‘ ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن سے نہ صرف معاشرتی بگاڑ پیدا ہوتا ہے بلکہ مختلف کیمونٹیز کے مابین تصادم کی صورت بھی پیدا ہوتی ہے اس لئے مذہبی اقلیتوں کے ایشوز اور حساس معاملات کے حوالے سے رپورٹنگ کرتے ہوئے انتہائی احتیاط برتنی چاہئے‘ تربیتی سیشن میں پرنٹ میڈیا سے شاہد مینر‘ سمیر اجمل‘ میاں افتخار احمد‘ الیکٹرانک میڈیا سے عاطف صدیق کاہلوں‘ انگلش میڈیا سے عاصم نوید‘ ڈیجیٹل میڈیا سے ندیم گل اور اسفند یار جبکہ فوٹو جرنلسٹس کی نمائندگی عقیل پرویز نے کی۔ عوام آرگنائزیشن کی جانب سے ان تربیتی سیشنز کو جاری رکھنے کا اعلان کیا گیاہے۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *