مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


غیر ملکی سکالر کے خطبات پر مذہبی اقلیتوں کی تشویش

غیر ملکی سکالر کے خطبات پر مذہبی اقلیتوں کی تشویش

Author HumDaise View all posts

”ہم دیس رپورٹ”

لاہور پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے مسیحی رہنماوں نے کہا ہے کہ مسیحت اور اسلام دُنیا کے دو بڑے اور عالمیگر مذاہب ہیں اور یہ مذاہب ہمیں مذہبی ہم آہنگی رواداری اور برداشت کا پیغام دیتے ہیں اور تمام انسانوں کا احترام کرنے کا درس دیتے ہیں َ۔ مسیحت اور اسلام کے ماننے والوں کا رابطہ طلوع اسلام سے جاری ہے اور جس دور سے ہم گزر رہے ہیں اس میں ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ باہمی روابط مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم دُنیا کو درپیش مسائل کا حل نکال سکے اور انصاف کا بول بالا کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ مضبوط روابط قائم کریں جس کی راہنمائی ہما ری الہامی کتابوں میں موجود ہیں کہ ہم تمام مذاہب کے لوگوں کا احترام کریں اور مختلف مذاہب کے درمیان مثبت سوچ کو فروغ دے اور کسی پر اپنی مرضی مسلط نہ کریں اور اُنھیں اپنے اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے دے اور اُنھیں مذہبی عقائد اور مذہبی رُسومات ادا کرنے میں مکمل آزادی ہو۔ ہم سب لوگ جو یہاں پر موجود ہے جن میں مسلم، مسیحی، ھندو اور سکھ شامل ہیں ہم سب مکالمے کے لوگ ہیں اور بین المذاہب مکالمہ کو فروغ دینے میں ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں لیکن چند دنوں سے ہم دیکھ رہے ہے کہ پاکستان میں ایک شخص کو سرکاری طور پر دعوت دی گی ہے جو کہ مختلف مذاہب کی تعلیمات اور اُن کی مذہبی رُسومات اور عقائد پر ناصرف تنقید بلکہ تضحک بھی کر رہا ہے اور یہ ہما رے لیے ناقابل برداشت ہے کیونکہ پاکستان میں مختلف مذاہب کے لوگ بستے ہیں اور وہ اپنی مذہبی مقدس کتابوں اور اپنے عقیدے کے مطابق اپنی زندگیاں گزار رہے ہیں اور عالمی قوانین اور آئین پاکستان میں انہیں مکمل تحفظ دیا گیاہے کہ ہر شخص اپنے عقیدے کے مطابق عبادت کرنے مذہبی رسومات اداکرنے میں اور اپنی زندگی گزارنے کی مکمل آزادی دی گی ہے۔ اب ہوا یہ ہے کہ ایک شخص جو اپنے آپ کو ادیان عالم کا سکالر سمجھتا ہے اُس نے پاکستان میں آکر مسیحت کے خلاف مختلف شہروں اور اجتماعات میں مسیحت پر جھوٹے الزامات لگائے ہے اور بائبل مقدس کے خلاف جو باتیں کی ہیں اور چرچ کی تعلیما ت کے خلاف جو باتیں کر رہا ہے ہم اس کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔ کسی شخص کو یہ حق نہیں کہ وہ دوسرے مذاہب کے خلاف نفرت انگیز تقریریں کریں جو شخص یہ تقریریں کر رہا ہے اُس کو تو اپنے آبائی ملک سے منفی سوچ اور مسالک اور مذاہب کے خلاف نفرت انگیز تقریریں کرنے پر نکال دیا گیا ہے کئی ممالک نے اپنے ملک میں اس کے داخلے پر پابند ی لگائی ہوئی ہے۔ قابل افسوس اور قابل مذمت امر یہ بھی ہے کہ اس شخص نے ہماری خواتین، بہنوں اور بیٹیوں کے خلاف بھی نازیبا الفاظ استمال کیے ہے اور اُن کے خلاف بھی بیان دیے ہیں اور اُن کے ساتھ ہتک آمیز سلوک روا رکھا ہے اورہمارے ملک پاکستان میں انتشار پھیلا رہا ہے۔ہم حکومت پاکستان سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس قسم کے شخص کی پاکستان میں داخلے پر پابندی لگائی جائے کیونکہ یہ پاکستان میں بسنے والی اُن شخصیات کو جو بین المذاہب مکالمہ، ہم آہنگی اور برداشت کے لیے کئی دہاہیوں سے مل کر کام کررہے ہیں شد ید نقصان پہنچا رہاہے اور ہماری حکومت پاکستان سے گذارش ہے کہ وہ امام کعبہ کو پاکستان میں آنے کی دعوت دیا کریں کیونکہ وہ ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی، رواداری، برداشت اور امن کادرس دیتے ہیں۔پریس کانفر نس میں فادر جیمز چنن او پی ،فادر پاسکل پولوس اوپی، فادر اختر نوید او پی، علامہ مممد زبیر عابد، ریورنڈ ڈاکٹر مرقس فدا، سمیوائیل پیارا، سمیسن سلامت، ریورنڈ عمانوایل سردار کھوکھر، فادر جان جوزف،، پنڈت بھگت لال کھوکھر، سردار سکندر سنگھ، ریورنڈ امجد نیامت، بشپ ابراہیم ڈانیل کے نمایندئے ریورنڈ دلبر جانی،بشپ ایم ایم وقاصِ، ریورنڈ روبن قمر، ریورنڈ نعیم جوزف اشتیاق چوہدری ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، پروفیسر مممود غزنوی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Author

HumDaise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author