Author HumDaise View all posts
قلیتی فورم پاکستان کے زیر اہتمام یوحنا آباد لاہور میں اقلیتی حقوق اور آئینی تحفظات کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کروایا گیا۔جس میں سیمینار کی صدارت رمیش سنگھ اروڑا صوبای وزیر براے انسانی حقوق و اقلیتی امور نےکی ‘سیمنار میں سابق وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے اقلیتوں کوٹہ کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی شکیل مرقس سابق ای۔ پی ۔اے اور سیاسی سماجی قیادت نے شرکت کی۔اقلیتی فورم پاکستان کی جانب سے ناصر ولیم نے اعدادوشمار کی مدد سے کم عمر کی شادی اور جبری تبدیلی مذہب جیسے سنگین واقعات پیش کئے ۔سیمنار کی صدارت کرتے ہوئے رمیش سنگھ نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن منشور میں کئے گئے وعدے ضرور پورا کرے گی اس زمن میں جلد کم عمری کی شادی کو ممکن بنائیں گے۔ اور 2 فیصد کوٹہ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے آپ کردار ادا کریں گے۔ادارہ برائے سماجی انصاف کے ڈائریکٹر پیٹر جیکب نے کہا آئینی اور قانونی تحفظات پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے سانحات میں اضافہ بتدریج جاری ہے ۔ مجھے لگتا ہےکہ سانحہ شانتی نگر کے ذمہ داران کو قانون کی پکڑ میں لایا جاتا تو شاید مزید سانحات کو روکا جا سکتا تھا۔ شرکاء کے مطابق دستور پاکستان کے آرٹیکل 22۔الف کی خلاف ورزی کوختم کیا جائے کیونکہ اگر نصاب کے ذریعے اکثریتی مذہب کے لوگوں کو احساس برتری کا احساس دلاتا ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں اکثریت اور اقلیت میں توازن پیدا نہیں ہو سکے گا۔مزید آئین ہے قانون ہے مگر شاید عملدرآمد نہ ہونا حقوق کی فراہمی میں بڑی رکاوٹ ہے۔سیمنار کے آرگنائزر عابد نواب گل ، پروفیسر سلیم آسم ؛ میجر کرامت ، عمران غوری نے مشترکہ طور پر تمام مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئینی حقوق کی فراہمی تک سیاسی جماعتوں اور اپنے نمائندوں ان کے وعدے یاد کرواتے رہیں گے۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *