Author HumDaise View all posts
ہم دیس رپورٹ
لاثانی ویلیفئر فاؤنڈیشن‘تنظم مشائخ عظام پاکستان اور بین المذاہب امن اتحاد کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ لاثانی سرکاری فیصل آباد میں کرسمس کی مناسبت سے عظیم شان پروگرام /کانفرنس کااہتمام کیا گیا جس کی صدرات سجادہ نشین آستانہ عالیہ لاثانی سرکارشہزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نے کی‘ اس کانفرنس میں بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت‘ بشپ فاروق صاد‘بشپ شمش پرویز‘ بشپ آصف‘بشپ جیراڈ جوزف‘ پاسٹر شمعون صاد اور فارد خالد رشید عاصی سمیت مسیحوں کے مذہبی رہنماؤں اور اہم شخصیات نے شرکت کی
‘ کانفرنس میں سجاد نشین آستانہ عالیہ لاثانی سرکاری شہزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نے حضرت المسیح ابن مریم سیدنا عیسی علیہ السلام کی ولادت باسعادت‘ان کے معجزات و کرامات اور قرآن و حدیث کی روشنی میں سیدہ مریم کی فضیلت بیان کی‘ انہوں نے کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ سفیر امن صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے بین المذاہب ہم آہنگی امن و رواردی کے فروغ کے لئے جس مشن کی بنیاد رکھی تھی وہ آج بھی جاری و ساری ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی کرسمس کے موقع پر اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد مسیحوں بھائیو ں کو یہ احساس دلانا ہے کہ بحثیت مسلمان ہم ان سے پیار کرتے ہیں اور پیار محبت اور رواردی کے لئے جش مشن کی بنیاد آپ جناب لاثانی سرکاری نے رکھی تھی اس کے تکمیل کے لئے اس کانفرنس کا انعقاد کیا گیاہے کانفرنس میں مسیحی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا
جبکہ آستانہ عالیہ کی نعت خوانوں اور کاتھولک بشپ ہاؤس کی کوائر نے شان عیسی میں قیصدے اور گیت پیش کئے کانفرنس کے اختتام پر کرسمس کیک کاٹا گیا اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ لاثانی سرکار شہزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نے شکریہ کے ساتھ مہمانوں کو رخصت کیا
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *