مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


مینارٹی رائیٹس موومنٹ کے زیر اہتمام اقلیتی قومی کانفرنس کا انعقاد

مینارٹی رائیٹس موومنٹ کے زیر اہتمام اقلیتی قومی کانفرنس کا انعقاد

Author HumDaise View all posts

رپورٹ : اعجاز بھٹی
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پریس کلب فیصل آباد میں مینارٹی رائیٹس موومنٹ (MRM) کے زیر اہتمام “اقلیتی قومی کانفرنس” کا انعقاد ہوا۔جس میں بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت مہمان خصوصی تھے۔ اقلیتی قومی کانفرنس کا آغاز پاسٹر وارث کی دعا اور قومی ترانےسے کیا گیا ۔ مینارٹی رائیٹس موومنٹ کے سربراہ لالہ روبن ڈئینل نے اقلیتی قومی کانفرنس کا تفصیلی تعارف پیش کیا
اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پاکستان بنانے میں مزہبی اقلیتوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کا ساتھ دیاجس کی بنا پر قائدِ اعظم محمد علی جناح نے مزہبی اقلیتوں کے نمائندوں سے جو وعدہ کیا تھا کہ ریاست کا ہر شہری بطور انسان ریاست میں شراکت داری نظام میں برابر ہوگا۔ ہم تیس سالوں سے اس کا رونا رو رہے ہیں۔ شکیل بھٹی ممبر کوارڈینیشن کمیٹی( MRM) نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مینارٹی رائیٹس موومنٹ سانحہ جڑانوالہ میں ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کرے گی اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی.
میڈم تنویر جہاں ہیومن رائیٹس ڈیفینڈر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت ہمیشہ یکساں ہوتی ہے اور اکثریت اور اقلیت مستقل چیز نہیں ہے جو ملک اقلیتوں کے مطالبے پر بنا تھا۔جس میں مزہبی اقلیتوں کو ہر طرح کے حقوق حاصل ہونے چاہیئں ۔اس ملک میں تمام مزہبی اقلیتیں حقوق سے عاری ہیں ۔شناخت اور تحفظ کا فروغ نامکمن ہو چکا ہے شناخت کی بنیاد پر حقوق کا نہ ملنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مزہبی اقلیتوں کی نمائندگی کے لئے تحریک MRM کا معرضِ وجود میں آنا خوش آئند اقدام ہے حکومتیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہراس فرد کا خیال رکھا جائے جو ریاست کا شہری ہے۔انہوں نے مینارٹی رائیٹس موومنٹ کے ذمےداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے انسانی حقوق کی بحالی کا اچھا حصہ چنا ہے۔ پرویز رفیق سابق ایم پی اےو مرکزی صدر آر ایم آر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریاست نے جو تمام معاہدےبین الاقوامی سطح پر مزہبی اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے کیے ہیں ریاست اس پر عمل کر کےذمہ داری کا ثبوت دے ۔ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارا حق انسان ہونے کے ناطے ان معاہدوں کی پاسداری کرے کیونکہ مزہبی اقلیتوں کااس ملک کو بنانےمیں اہم کردارہے۔کانفرنس میں میڈم طاہرہ انجم چوہدری ،ڈاکٹر شمعون بھٹی،یشوع بھٹی ، ابرار سہوترا، پاسٹر سہیل کنول و دیگر معززین نے خطاب کیا ۔اعجاز جیکب گل سیکرٹری جنرل MRM نے اقلیتی قومی کانفرنس میں MRMکے پلیٹ فارم سے مزہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور حصول کے لیے قراردادیں پیش کیں جو کہ اکثریت رائے سے منظور کی گئیں ۔اس کانفرنس میں اعجاز بھٹی نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے ۔

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author