مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


ؒٹرانسجینڈرز‘ خواتین کے لئے سندھ حکومت کابڑامنصوبہ‘ درخواستیں طلب کر لی گئی

ؒٹرانسجینڈرز‘ خواتین کے لئے سندھ حکومت کابڑامنصوبہ‘ درخواستیں طلب کر لی گئی

      Author Editor Hum Daise View all posts

 

 

رپورٹ: ایشل چودھری

ٹرانسجینڈرز‘ خواتین اور انٹرسیکس کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے ایک شاندار منصوبے کا آغاز کیا گیاہے جس کے تحت انہیں بس آپریٹنگ ٹریننگ دے کر بی آر ٹی ڈپلومہ جاری کیا جائے گا جس کے بعد وہ بطور بی آر ٹی ہیوی ٹرانسپورٹ سروس (بسوں ’ٹرکوں‘ کرینوں اور ہیوی ٹرانسپورٹ) کے لئے کام کرسکیں گی اس منصوبہ کے لئے تعلیمی معیار خواتین کے لئے میٹرک /انٹر میڈیٹ رکھا گیاہے جبکہ ٹرانس جینڈرز اور انٹر سیکس کے لئے مڈل پاس ہونا لازم ہے۔منصوبہ کے تحت درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 22جون 2025مقرر کی گئی ہے‘ درخواست کی سکروٹنی کے بعد کامیاب امیدواروں کو 90روز کی ٹریننگ کے دوران پک اینڈ ڈراپ کی سہولت سمیت 50ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا جبکہ ٹریننگ مکمل ہونے پر ملازمت بھی فراہم کی جائے گی

 

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author