Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: شیریں کریم
گلگت بلتستان کے ضلع تانگیر میں پولیو کا ایک مشتبہ کیس سامنے آیا ہے، جس کی تصدیق محکمہ صحت کے حکام نے کی ہے۔ ہیلتھ سیکریٹری آصف اللہ نے بتایا کہ متاثرہ بچہ دو سال کا ہے اور اس کا تعلق تانگیر سے ہے۔سکریٹری ہیلتھ آصف اللہ کے مطابق، بچے کے نمونے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) اسلام آباد بھیجے گئے ہیں تاکہ مزید تصدیق ہوسکے۔ انہوں نے کہا، آپ کہہ سکتے ہیں کہ ساٹھ سے ستر فیصد کیس کی تصدیق ہوچکی ہے، تاہم حتمی نتائج کا انتظار ہے۔انہوں نے بتایا کہ بچے کی ابتدائی ویکسینیشن مکمل نہیں ہوئی تھی، تاہم پولیو کے قطرے باقاعدگی سے پلائے گئے تھے۔ بچے کی حالت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بچہ بغیر سہارے کے چل رہا ہے لیکن لڑکھڑاتا ہے، جس پر مزید جانچ کی جا رہی ہے۔ہیلتھ سیکریٹری کے مطابق، وائرس کا تعلق کراچی سے جُڑا ہوا معلوم ہوتا ہے اور یہ کسی متاثرہ شخص کے ذریعے گلگت بلتستان منتقل ہوا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ بچے کی ابتدائی ویکسینیشن مکمل نہیں تھی، اس لیے وہ وائرس کا شکار ہوا، جبکہ باقی لوگ محفوظ رہے کیونکہ ان کا مدافعتی نظام مضبوط تھا۔۔۔
انہوں نے بتایا کہ رپورٹ کے آنے کے بعد مکمل تصدیق کی جائے گی۔اس سے قبل گلگت بلتستان پولیو فری خطہ رہا ہے ایسا کوئی کیس سامنے نہیں آیا یہ سات سال بعد ایک کیس سامنے آیا ہے جو کہ گلگت بلتستان کے پسماندہ علاقہ تانگیر میں کیس سامنے آیا ہے
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *