مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


اللہ دتہ مسیح ھم شرمندہ ہیں!

اللہ دتہ مسیح ھم شرمندہ ہیں!

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

لعذر اللہ رکھا ایڈووکیٹ

آج کل بھٹہ مزدوروں کی جان خلاصی اور بحالی کی مہم زوروں پر ھے اور بہت سارے ادارے اینٹوں کے بھٹوں پر جکڑے نسل در نسل غلاموں کو بھٹہ مالکان کے قرض سے چھٹکارا دلانے اور انہیں بنیادی سہولیات تعلیم صحت وغیرہ دلوانے کے لیے عملی طور پر جدو جہد کر رھے ھیں جن کی کاوشوں کو میں سلام پیش کرتا ہوں اس کے ساتھ ھی کچھ فراڈی بے ایمان اور نوسر باز بھی میدان میں ھیں ویگو ڈالے پر تشریف لاتے ھیں ایک ساتھی کو بھٹہ کا منشی بناتے ھیں آن لائن گوارا صاحب کو ساری کاروائی دیکھاتے ھیں غریب بھٹہ مزدوروں کا قرض چکاتے ھیں ان کے ھاتھوں میں پلے کارڈز پکڑواکر شکریہ ادا کرواتے ھیں پھر کسی ریڑھی کے پاس کھڑا کرکے فوٹو سیشن کرتے ھیں اور بیان دلواتے ھیں کہ بھٹہ مزدوروں کا قرض چکانے کے بعد ذاتی کاروبار شروع کروادیا ھے سارا سٹیج ڈرامہ فرضی ھوتا ھے صاحب موصوف اور منشی صاحب اداشدہ قرض بیگ میں ڈالتے ھیں اور غریبوں کو محض دس ھزار دیکر ساری رقم ھڑپ کر جاتے ھیں اور غریب بھٹہ مزدور دس ھزار لیکر دوبارہ غلامی شروع کر دیتے ہیں ایسے فراڈ اور مکار لوگوں کے لیے انتباہ ھے کہ کیونکہ کسی غریب کے نام پر اپنے بچوں کے لئے آگ اکٹھی کر رھے ھیں اور آگ بھی ایسی ویسی نہیں جہنم کی آگ۔ کچھ ایسا ھی کارنامہ فیصل آباد کے ایک صاحب (مذھبی عہدہ )ویگو ڈالا والی سرکار نے اللہ دتہ مسیح کے ساتھ سر انجام دیا ھے اس لیے بحثیت مسیحی اللّٰہ دتہ مسیح ھم شرمندہ ھیں کہ کچھ لوگ خدا کے نام پر اور پھر بھٹہ مزدوروں کے نام پر کتنا مکروہ دھندہ کررھے ھیں !

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author