Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: اعجاز بھٹی
سیاسی و سماجی شخصیت عمانوئیل غوری نے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رومیش سنگھ اروڑہ سے ایک اہم ملاقات کی جس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سونیا آشر بھی شامل تھیں۔ کرسمس اور ایسٹر کی گرانٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمانوئیل غوری نے بتایا کہ گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے کرسمس اور ایسٹر کی مد میں جو گرانٹ مستحق افراد کو ملتی ہے وہ تہوار گزرنے کے دو تین ماہ بعد ملتی ہے۔ انہوں نے گزارش کی کہ یہ گرانٹ کرسمس اور ایسٹر سے پہلے جاری کی جائے تاکہ مستحق افراد اپنے بچوں کے لیے کپڑے اور دیگر اشیاء خرید سکیں۔ صوبائی وزیر نے یقین دہانی کروائی کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کر کے اس مسئلے کا حل تلاش کریں گے۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *