Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: روبینہ کھوکھر
حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے سرگرم کارکن بوٹا امتیاز نے صدر آصف علی زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ، ڈاکٹر شعیب سڈل چیئرمین ون مین کمیشن برائے عملدرآمد اقلیتی حقوق سپریم کورٹ آف پاکستان، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی، چیف سیکریٹری سندھ، صوبائی سیکریٹری بلدیات سندھ، میئر و چیئرمین حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن،راجیش کمار ہرداسانی رکن قومی پیغام امن کمیٹی حکومت پاکستان، چیف ایگزیکٹیو آفیسر حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن طفیل احمد ابڑو و ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو مراسلے لکھے ہیں جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فاقہ کشی، کسمپرسی، معاشی بدحالی و ذہنی اذیت کا شکار حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں ملازمت کرنے والے مسیحی ملازمین کو ان کے بڑے مذہبی تہوار خداوند یسوع مسیح کی ولادت کی عید 25 دسمبر 2025 سے قبل ان کی رکی ہوئی 14 تنخواہیں و ریٹائرڈ ملازمین کی رکی ہوئی تمام پینشنز کی ادائیگی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ غریب مسیحی محبت کش ملازمین و وفات پا جانے والے مرحوم ملازمین کی بیوگان اپنے یتیم بچوں کے ساتھ اپنی عید کرسمس ڈے مذہبی عقیدت و احترام، جوش و جذبے، خوشحالی و آزادی کے ساتھ منا سکیں ۔ بوٹا امتیاز ہیومن رائٹس ڈیفینڈر


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *