Author HumDaise View all posts
رپورٹ : یوسف عدنان
مینارٹی رائٹس موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام فیصل آباد میں ایک گول میز کانفرنس منعقد ہوئی، جس کا محور پنجاب میں پیش آنے والے سانحہ جڑانوالہ (16 اگست 2023) سمیت 18 دیگر واقعات کے انصاف کا مطالبہ تھا۔لالہ روبن ڈینیل کی سربراہی میں منعقدہ کانفرنس میں لالہ روبن ڈئینیل ،سیمسن سلامت لاہور، سر جیمز لعل، پیٹر چارلس لاہور ،ابرار سہوترہ ، عابد چاند ملتان ، ندیم چیدہ اسلام آباد،میڈم شاھین انتھونی ، میڈم طاہرہ انجم،ملک سہیل ،یشوع بھٹی ،امجد پرویز ،چوہدری بشیر ،ظفر اقبال،ایڈووکیٹ رائے نوید ظفر ،انجم چوہدری ،پاسٹر عمران صادق ، اشکناز ساہیوال، ڈاکٹر شمعون بھٹی،شہباز جٹ، شہباز گل،،رانا سجاد اکبر ،شکیل بھٹی و دیگر مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے پنجاب بھر سے آئے ہوئے علماء، انسانی حقوق کے فعال کارکنوں اور سیاسی نمائندوں کے ساتھ مل کر ان واقعات کی تفصیلی جائزہ لیا اور فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔کانفرنس میں کہا گیا کہ سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین کو نہ صرف عدل فراہم کیا جائے بلکہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے مضبوط قانون سازی بھی ضروری ہے۔ شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام 19 واقعات کے خلاف جامع تحقیقات شروع کی جائیں اور ذمہ داران کو عبرت آموز سزا دی جائے۔یہ گول میز کانفرنس، جیسا کہ دیگر ماضی کے سماجی تحریکوں میں دیکھا گیا ہے، مختلف طبقات کے درمیان اتحاد کو مضبوط کرنے کا ایک پلیٹ فارم بن گئی
کانفرنس کے اختتام پر لالہ روبن ڈینیل نے کہا، “ہم انصاف کے حصول تک اپنا آواز بلند کرتے رہیں گے اور کسی بھی ظلم کو قبول نہیں کریں گے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *