مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


کرسمس کے موقع پر فقید المثال انتظامات ‘ پنجاب حکومت نے مسیحوں کے دل جیت لئے

کرسمس کے موقع پر فقید المثال انتظامات ‘  پنجاب حکومت نے مسیحوں کے دل جیت لئے

    Author Editor Hum Daise View all posts

 

 

رپورٹ: کامران رشید
پنجاب حکومت کی جانب سے امسال کرسمس کے موقع پر فقید الم ثال انتظامات کئے گئے ہیں 25دسمبر کے عبادات کے لئے پنجاب بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے تمام شہروں میں سجاوٹ کی گئی لاہور کے لبرٹی چوک میں پنجاب حکومت کی جانب سے 42فٹ لمبا کرسمس ٹری نصب کیا گیا اور دیگر بڑے چوراہوں اور سڑکوں کو بھی کرسمس کی مناسبت سے سجایا گیا جو کہ مسیحوں کے لئے حیران کن ہے کیونکہ اس سے قبل سرکاری سطح پر اس طرح سے کرسمس کے مناسب سے سجاوٹ نہیں کی گئی‘ لاہور کی طرح روالپنڈی‘فیصل آباد‘ ملتان‘ بہاولپور اور دیگر شہروں میں کرسمس کی مناسبت سے چراغاں اور سجاوٹ کی گئی تھی جبکہ 24دسمبر کی رات اور 25دسمبر کے روز کرسمس کے کی عبادات کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے‘ پولیس کی بھاری نفری مسیحی آبادیوں میں تعینات کی گئی تھی جبکہ گرجا گھروں کے باہر بھی سیکورٹی اہلکار عبادات کے موقع پر فرائض سرانجام دیتے رہے۔کرسمس کے ڈے کے موقع پر مسیحی آبادیوں میں صفائی ستھرائی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران ازخود صفائی کے معاملات کی نگرانی کرنے کے لئے مسیحی آبادیوں میں موجود رہے جبکہ عملہ صفائی سارا دن مصروف عمل رہا۔ کرسمس کے موقع پر شاندار انتظامات کرنے اور مسیحوں سے اظہار یک جہتی کے لئے شہروں میں چراغاں اور سجاوٹ کرنے پرمسیحی برادری کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب اور پنجاب حکومت نے بہترین انتظامات کرکے مسیحوں کے دل جیت لئے ہیں

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author