Author Hum Daise View all posts
رپورٹ : انیسہ کنول
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرزکے انتخابات میں اظہر عباس صدر اور طارق محمود جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے ہیں۔ انتخابی نتائج کے مطابق محمد عثمان اور میاں طاہر نائب صدور، ریحان احمد اور ندیم جمال جوائنٹ سیکریٹریز جبکہ شہاب محمود فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ہونے والے جنرل کونسل کے اجلاس میں زاہد مظہر، معصوم رضوی، محسن رضا، مبارک علی، کامران لاشاری، ہمایوں سلیم، خواجہ حسنین، محمد نوشاد اور رزاق سروہی کو ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر اراکین کے طور پر منتخب کیا گیا۔ جنرل کونسل نے پاکستان میں آزادی صحافت کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال اور اسے محدود کرنے کے لیے حکومتی اختیارات اور ریاستی اداروں کے بڑھتے ہوئے استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ، پیکا کے بے جا استعمال اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی کارروائیوں پر بھی تشویش ظاہر کی گئی۔ کونسل نے بعض یوٹیوبرز کے غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل کو صحافت کی آڑ میں ذاتی یا سیاسی ایجنڈے کا فروغ قرار دیا، تاہم واضح کیا کہ چند افراد کو بنیاد بنا کر پورے میڈیا پر پابندیاں عائد کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ آخر میں کونسل نے فیصلہ کیا کہ نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی میڈیا صورتِ حال پر تفصیلی غور و خوض کے بعد تنظیم کا موقف جاری کیا جائے گا

















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *