مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


جوشوا فضل دین’پنجابی زبان و ادب کی ایک عہد ساز شخصیت

جوشوا فضل دین’پنجابی زبان و ادب کی ایک عہد ساز شخصیت

  Author HumDaise View all posts

 

ساحل منیر
پنجابی زبان و ادب کے شہرہ آفاق ڈرامہ نگار،افسانہ نویس، ناول نگار،شاعر، ادیب ،قانون دان اورسابق ممبر صوبائی قانون ساز اسمبلی و نائب وزیرِ قانون پنجاب جوشوا فضل دین جیسی اعلیٰ اوصاف سے متصف تاریخی و ملٹی ٹیلنٹڈ مسیحی شخصیت پاکستانی مسیحیوں کا فخر ہے۔آپ 7اگست 1903ء کو جہلم کے ایک متوسط مسیحی گھرانے میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد کا نام فضل دین راجپوت تھا۔آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہرجہلم سے حاصل کی جبکہ بی اے کا امتحا ن ممتاز مشنری درسگاہ ایف سی کالج لاہور سے پاس کیا اور بعد ازاں وکالت کی ڈگری حاصل کی۔اسی دوران ان کے والد جہلم سے ترکِ سکونت کرکے لائلپور( فیصل آباد) آ گئے۔یہاں رہائش پذیر ہونے کے بعد جوشوا فضل دین وکالت کرنے لگے۔یہیں سے انہوں نے 1928 میں پنجابی زبان و ادب کا شہرہ آفاق رسالہ”پنجابی دربار” شروع کیا جو آج بھی پنجابی ادب کی ترویج و اشاعت کا ایک مستند حوالہ تسلیم کیا جاتا ہے۔اس رسالے کے لئےانہوں نے لاتعداد افسانے،ڈرامے اور مضامین لکھے۔ “پنجابی دربار”میں انکی بہت سی اخلاقی کہانیاں بھی اشاعت پذیر ہوئیں جنہوں نے قبولِ عام کی سند حاصل کی۔جوشوا فضل دین کا شمار پنجابی کے ابتدائی کہانی نویسوں میں کیا جاتا ہے۔پنجابی زبان وادب کیلئے انکی خدمات کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا پے کہ ڈاکٹر کرامت مغل کے بقول “1947 کے بعد پنجابی میں لکھنے کی طرف کسی نے سنجیدگی سے کام نہ لیا کیوں کہ نئی پنیری کے لیے کافی وقت درکار تھا،ایک جوشوافضل دین ہی پاکستانی پنجاب میں لکھنے والے رہ گئے تھے۔جوشوا فضل الدین واحد مصنف تھے جو پاکستانی پنجاب میں پنجابی لکھنے والے رہ گئے تھے جب کہ باقی سب نامی گرامی مصنفین بھارت جا کر لکھنے لگ چُکے تھے” جوشوا فضل دین نے جہاں بہت سے کتابیں لکھیں وہاں انجیلِ پاک کا پنجابی ترجمہ بھی کیا۔۔جوشوا فضل دین نے اپنی زندگی کاطویل عرصہ لاہورمیں گزارا اور عملی سیاست میں بھی بھرپور حصہ لیا۔آپ 1951میں ممبر پنجاب اسمبلی اور 1957 میں نائب وزیرِ قانون پنجاب منتخب ہوئے۔جوشوا فضل دین 5جون1976ء کولاہور میں وفات پا گئے۔

Author

HumDaise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author