مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


امن کا پیامبر ۔۔۔۔ پاکستان

امن کا پیامبر ۔۔۔۔ پاکستان

  Author Editor Hum Daise View all posts

شوکت جاوید
پاکستان میں مسیحی بچیوں کو زبردستی اسلام کے دائرے میں لانے کے عدالتی فِیصلے کے گھنونے آرڈر کو فی الحال ایک طرف رکھتے ہوئے میں یہ لکھنے میں خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ ہماری فوج کے فیلڈ مارشل جناب عاصم منیر ، وزیر اعظم پاکستان جناب محمد شہباز شریف اور جناب اسحاق ڈار کی شبانہ روز اور انتھک محنتیں بار آور ثابت ہوئیں ہیں اور انہوں نے ایران کو بروقت موت کے منہ سے چھڑا لیا ہے۔ سیز فائر کے اس موقعہ پر مجھے پہاڑی واعظ دیتے ہوئے خداوند یسوع کی وہ مبارک بادی یاد آگئی کہ مبارک ہیں وہ جو صلح کرواتے ہیں۔سیز فائر نے ایک نئی امید کو جنم دیا ہے۔ یہ پیش رفت نہ صرف ایران ، مشرقِ وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کے لیے سکون کا پیغام ہے۔ پاکستان، جو خود دہشت گردی اور علاقائی کشیدگی کا سامنا کر چکا ہے، امن کی اہمیت کو بخوبی سمجھتا ہے۔ اس کے پاس یہ اخلاقی جواز بھی موجود ہے کہ وہ عالمی سطح پر مصالحت اور مذاکرات کی بات کرے۔سیز فائر محض گولیوں کا رک جانا نہیں بلکہ یہ ایک موقع ہوتا ہے بات چیت، اعتماد سازی اور دیرپا امن کے قیام کا۔ اگر اس موقع کو ضائع کر دیا جاتا اور جس طرح جناب ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیڈ لائن ختم ہوچکی تھی اس وقت ایران راکھ کا ڈھیر نظر آتا۔پاکستان کی خارجہ پالیسی ہمیشہ سے “امن، استحکام اور باہمی احترام کے اصولوں پر قائم دکھائی دیتی نظر آتی ہے۔یہ نہ صرف اسلامی دنیا بلکہ مغربی طاقتوں کے ساتھ بھی متوازن تعلقات رکھتا ہے۔ یہ توازن اسے ایک مؤثر ثالث (mediator) بننے کی صلاحیت دیتا ہے ۔امن صرف طاقت سے نہیں بلکہ حکمت، صبر اور مکالمے سے قائم ہوتا ہے۔
“جنگ مسائل کو جنم دیتی ہے، جبکہ امن ان کا حل پیش کرتا ہے” آخر میں میں بس یہی کہوں گا کہ جس حکمت عملی سے انہوں نے دنیا کو آگ کے شعلوں سے بچایا ہے اسی طرح پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے دلوں پہ چھایا خوف دور کرکے شکریہ کا موقعہ دیں۔

 

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author