مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


گاسپل لائٹ چرچ کے زیر اہتمام سمر بائبل سکول اختتام پذیر‘شرکاء میں اسناد تقسیم

گاسپل لائٹ چرچ کے زیر اہتمام سمر بائبل سکول اختتام پذیر‘شرکاء میں اسناد تقسیم

Author HumDaise View all posts

رپورٹ: زیب یونس

گاسپل لائٹ چرچ کے زیر اہتمام منعقدہ سمر بائبل سکول ختم ہوگیا ہے‘ سمر بائبل سکول پچاس نوجوان لڑکے‘ لڑکیوں (سٹوڈنٹس) سمیت مختلف کلیساؤ ں سے تعلق رکھنے والے مسیحوں نے شرکت کی۔ سمر بائبل سکول میں پہلے روز پاسٹر شمشاد کھوکھر نے رسولوں کے اعمال کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور رسولوں کے اعمال کی کتاب سے روح القدس کے افعال کے حوالے آگاہ کیا‘ جبکہ دوسرے روز پاسٹر روفن را ولیم نے مسیحی عقائد اور دیگر مذاہب کے تصویرات بارے سیکھایا اور بتایا کہ کس طرح ہم غیر قوموں کے سامنے ہم اپنے عقائد کا دفاع کر سکتے ہیں۔تیسرے روز پاسٹر لیاقت ڈینیل نے مسیحی نوجوانوں کا بطور لیڈر کردار کیسا ہونا چاہئے اس حوالے سے بتایا جبکہ چوتھے روز پاسٹر شمشاد کھوکھر نے رسولوں کے اعمال کی کتاب کے حوالے سے سیکھایا۔بائبل سکول میں پانچویں روز امریکہ سے آئے ہوئے ڈاکٹر عمانوائیل بھٹی نے ارشاد اعظم کی تکمیل اور دوسروں تک خوشخبری پہنچانے کے حوالے سے بتایا اس دوران انہوں نے شرکاء کو عملی مشقوں سے ذریعے بھی سیکھایا جسے کہ بہت پسند کیا گیا۔چھٹے روز سینئر صحافی سمیر اجمل نے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور اس حوالے سے مسیحوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ پاسٹر عمران صادق نے مسیحت میں شاگردیت کے تصور پر روشنی ڈالی۔ساتویں روز کی کلاس میں پاسٹر روفن را ولیم نے دیگر اقوام سے مکالمے اور مسیحی عقائد کے دفاع کے حوالے سے سکھایا جبکہ آٹھویں اور نویں روز پاسٹر آشر ولسن نے اسلام آباد سے آن لائن (زوم سیشن) کے ذریعے روح پاک کی برکات اور افعال کے حوالے سے بتایا۔نویں روز پاسٹر یوسف بھٹی نے مسیحت میں محبت کے تصور اور خدا کی انسان سے محبت کے حوالے سے بتایا جبکہ آخری دن پاسٹر عمران صادق نے مشنری جذبے‘ مسیحت میں مشن کے تصور اور عملی اقدامات سے آگاہ کیا۔ سمر بائبل سکول کے اختتام پر پاسٹر شمشاد کھوکھر اور پاسٹر عمران صادق نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ سمر بائبل سکول کے کامیاب انعقاد پر مسیحوں کی جانب سے پاسٹر عمران صادق کو مبارکباد پیش کی گئی ہے جبکہ شرکاء نے سکول کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے اسے جاری رکھنے کی درخواست کی ہے

Author

HumDaise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author